Home Blog Page 314

خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) سجاد بارک وال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) سجاد بارک وال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسی وجہ سے اس کا فروغ اور ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نئے تعینات ہونے والے متعدد ایگریکلچر افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کیا۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت جاوید مروت، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) جان محمد اور ڈائریکٹر جنرل زراعت (تحقیق) ڈاکٹر عبد الباری بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے محکمہ زراعت کے نئے تعینات ہونے والے افسران کو خوش آمدید اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کیلئے ایسا اثاثہ ہیں جن کی ذہانت اور مہارت سے نہ صرف ملک و قوم بھر پور ترقی کر سکیں گے بلکہ نئے افسران شعبہ زراعت کو فعال بنانے اور معیشت کو مستحکم کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ حاصل کردہ تعلیم و تربیت کو عملی طور پر سامنے لاتے ہوئے زمینداروں کے مسائل حل کرنے اور خوراک کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جاوید مروت نے بھی نئے افسران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر شعبہ زراعت، صوبے، ملک اور قوم کے مفاد اور ترقی کیلئے بہترین سرمایہ ثابت ہوں گے۔

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع متاثر ہوئے ہیں

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع متاثر ہوئے ہیں جن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 21 افراد جاں بحق 32 زخمی جبکہ 330 گھر متاثر ہوچکے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کیا جاچکا ہے۔، صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس کی تقسیم کا سلسلہ، متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادی پر ریلیف آپریشن اور بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بارش اور سیلاب کے متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کر رہی ہے اور صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں فری میڈیکل کیمپس لگائے جا چکے ہیں اور متاثرہ ڈویژن میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو انفراسکچر کی بحالی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

معاون خصوصی برائے انڈسٹری، کامرس و ٹیکنیکل ایجوکیشن عبدالکریم تورڈھیر کا گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر گلبہار کا اچانک دورہ

ووکیشنل سنٹر کو مالی طور پر خودانحصاری کی جانب گامزن کرنے اور انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی میں متعلقہ ماہرین شامل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ عبدالکریم تورڈھیر
ادارہ کو تربیت کے علاوہ کمرشل سطح پر بھی کام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔کمرشل سطح پر کام کے آغاز سے ادارہ خود انحصاری کی طرف گامزن ہوگا، عبدالکریم تورڈھیر۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری، کامرس و ٹیکنیکل ایجوکیشن عبدالکریم تورڈھیر نے گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر گلبہار کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے پہلے رجسٹر، سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری چیک کی، 13 مختلف شعبہ جات میں جا کر تدریسی و تربیتی پروگرامز کا جائزہ لیا، اساتذہ و طلباء سے ملاقاتیں کیں اور سنٹر کے پرنسپل سے تفصیلی گفتگو کی. دورے کے موقع پر سنٹر کے پرنسپل و دیگر انتظامی و تدریسی عملہ سے گفتگو میں انہوں نے سنٹر کی استعداد کار کو بڑھاتے ہوئے اس کو مالی طور پر مستحکم و خود انحصاربنانے کے لئے مختلف تجاویز کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا. معاون خصوصی نے کہا کہ گلبہار کے ووکیشنل سنٹر کو مالی طور پر مستحکم کرنے کیلئے خود انحصاری کی تجاویز پر کام کرنے کی فوری ضرورت ہے، انہوں نے تجویز پیش کی کہ یہاں کے ماہرین و طلباء کے فن کو ایسے ماڈل پر ڈھالنے کی ضرورت ہے کہ یہاں تیار ہونے والی اشیاء مارکیٹ کے لئے نمونے کے طور پر کام آئیں اور سنٹر اتنی پروڈکشن کرنے کے قابل ہو کہ سنٹر اپنا سالانہ بجٹ خود برداشت کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کو تربیت کے علاوہ کمرشل سطح پر بھی کام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔کمرشل سطح پر کام کے آغاز سے ادارہ خود انحصاری کی طرف گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسی تجاویز سے سنٹر کی استعداد کار اور اس میں سکھلائی جانے والے مہارتیں مارکیٹ کی ضروریات کے ہم پلا ہوں گی اور یہاں سے مہارت حاصل کرنے والے طلباء اپنا کاروبار شروع کرکے صوبے میں ملازمت پیدا کرنے میں مددکریں گے۔معاون خصوصی نے سنٹر کی انتظامیہ کو اس تجویزپر عمل کیلئے اقدامات شروع کرنے کے ساتھ تکنیکی تربیت کے مختلف پہلوؤں پر توجہ بڑھانے، تکنیکی ماہرین و دیگر عملہ کی حاضری بائیو میٹرک طریقے سے یقینی بنانے اور طلباء کی حاضری بہتر رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ معاون خصوصی نے انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی میں متعلقہ ماہرین کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ان کی مفید آراء سے استفادہ کیا جاسکے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے درمیان ملاقات

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے درمیان ملاقات

ملاقات میں ضلع خیبر  میں ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر اہم  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جون میں بجٹ منظوری کے فوراً بعد مزید ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کریں گے. صوبائی وزیر عدنان قادری

ضلع خیبر کو خطے کا اکنامک حب بنائیں گے. عدنان قادری

نئے ضم شدہ اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی ترجیح ہے. مشیر خزانہ مزمل اسلم

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ سربراہان اجلاس میٹرک امتحانات بار اہم فیصلے ہوئے

پشاور 16 اپریل 2024 صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پشاور بورڈ کے زیر انتظام اضلاع چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے پیپرز کینسل کر رہے ہیں۔ تاکہ طلباء کو پیپرز دینے میں دشواری پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہل کینسل ہونے والے پیپرز نئے شیڈیول کے مطابق بعد میں لئے جائیں گے۔ اور اس کے لیے نئے تاریخوں کا اعلان اور شیڈول جاری کیا جائے گا۔ جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کا کوئی مسئلہ نہیں اور وہاں امتحانات پہلے سے جاری شدہ شیڈول اور وقت پر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیمی بورڈز سربراہان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد زاہد خان۔ ڈائریکٹر آئی ٹی اور تمام تعلیمی بورڈز سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز سربراہان نے صوبائی وزیر کو اپنے اپنے بورڈز کی امتحانات تیاریوں اور لئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ تمام بورڈز نے امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں بروقت لگائی ہیں اور پیپرز بھی منتخب بینکوں تک پہنچائے گئے ہیں۔ جو کہ بعد میں سنٹرز تک پہنچائے جائیں گے۔ اسی طرح امتحانات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات بھی مکمل ہیں

وزیر تعلیم نے امتحانات کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے کہا کہ ہمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔ اور صوبہ بھر کے امتحانی مراکز کی بذریعہ کنٹرول روم مانیٹرنگ ہو رہی ہے جبکہ محکمہ تعلیم میں امتحانات کے لیے ہاٹ لائن نمبر اور انفارمیشن ڈسک بھی قائم کیا گیا ہے انفارمیشن ڈسک اور ہاٹ لائن نمبر پر رابطہ کرکے مکحمہ تعلیم کو آگاہ کیا جاسکے گا۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نقل کی روک تھام کریں گے اور شفاف امتحانات منعقد کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اور جس بھی بورڈ کا پیپر لیک ہوا وہ ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ تمام امتحانات میرٹ پر منعقد کر رہے ہیں تاکہ حقدار کو اس کا حق ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
میں خود، میری ٹیم اور سیکرٹریٹ کی ٹیمیں امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گے۔اور امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے ڈائرکٹر آئی ٹی کو ہدایات جاری کی کہ سیکرٹریٹ لیول پر بھی بذریعہ آئی پی ایڈریس صوبہ بھر کے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کیلئے انتظامات مکمل کئے جائیں۔

مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی/ رمضان دسترخوان/ اعدادوشمار

0

پشاور : ماہ رمضان کے دوران صوبہ بھر میں1697 رمضان دسترخوان بچھائے گئے : مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی

پشاور: رمضان دسترخوان پر 368142 افراد نے روزہ افطار و سحری کی۔ مشال اعظم یوسفزئی

پشاور : صوبہ بھر میں قائم پناہ گاہوں میں ماہ مقدس رمضان کے دوران 15844 افراد نے رات گزاری۔ مشال اعظم یوسفزئی

پشاور: صوبائی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے احکامات اور بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے روشنی میں پناہ گاہوں اور لنگر خانہ کو دوبارہ فعال کیا گیا: ۔مشال اعظم یوسفزئی

پشاور : پناہ گاہوں میں رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری کے انتظامات کےلئے حصوصی اقدامات اٹھائے گئے : مشال اعظم یوسفزئی

پشاور : مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی نے محکمہ سماجی بہبود کے فیلڈ افسران کی کارکردگی کو سراہا

پشاور: محکمہ سماجی بہبود کے فیلڈ افسران کی کارکردگی مثالی اور قابل تعریف رہی۔ مشال اعظم یوسفزئی

پشاور :رمضان المبارک کے دوران مختلف اضلاع کے دورے کیے جہاں پر سہولیات کا جائزہ لیا, مسافروں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔ مشال اعظم یوسفزئی

عید کے دوران فراہم کی جانی والی طبی خدمات کا ڈیٹا رپوٹ وزیر صحت کے دفتر کو موصول

پشاور : عید میں بلا تعطل ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے پر وزیر صحت کی محکمہ صحت کی انتظامیہ کو شاباش
پشاور : انتظامیہ نے عید کی خوشیاں قربان کرکے عوام کو بروقت طبی خدمات فراہم کرکے ہزاروں لوگوں کو جان بچائی : وزیر صحت سید قاسم علی شاہ
پشاور : عید کے تین دنوں کے دوران 37 اضلاع میں ایمرجنسی خدمات 24/7 جاری رہیں
پشاور : عید کے دوران 82498 ایمرجنسی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی
پشاور : اس دوران 4305 کیسز کو لیبر روم میں طبی خدمات فراہم کی گئی
پشاور : عید کے دوران 1751 زچگیاں سرکاری ہسپتالوں میں کی گئیں
پشاور : عید کے دوران 446 میجر سرجریز جبکہ 6684 مائینر سرجریز کی گئیں
پشاور : عید کے دوران 510 لوگوں کو کُتے کاٹنے کی ویکسین جبکہ 09 لوگوں سانپ کاٹنے کی ویکسین فراہم کی گئی

پشاور: محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا کا صوبے میں ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرانے پر غور

پشاور: تمام کالجز کے اساتذہ کی ٹرانسفر ای پالیسی کے تحت کی جائیگی

پشاور: ای ٹرانسفر پالیسی دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاگو کیجائے گی، صوبائی وزیر اعلی تعلیم مینا خان

پشاور: ٹرانسفر ڈومیسائل کے مطابق صوبہ بھر میں غیر سیاسی بنیادوں پر کیاجائیگا، مینا خان آفریدی

پشاور: اضلاع اور ریجن کی سطح پر ڈومیسائل کے مطابق اساتذہ کی ٹراسفر کی جائیگی، مینا خان آفریدی

پشاور: صوبے کے دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی ہے، صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم

پشاور: بڑے شہروں سے اساتذہ کو انکے آبائی علاقوں میں ٹرانسفر کیا جائیگا ، مینا خان آفریدی

پشاور: دور دراز علاقوں میں کالج فنڈز سے اضافی بھرتی کی گئی ہے جو کالج پر بوجھ ہے، صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم

پشاور: اساتذہ کے اپنے علاقوں میں ٹرانسفر سے متعلقہ کالجز کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا، صوبائی وزیر

پشاور: ای ٹرانسفر پالیسی سے شفافیت آئے گی اور عوام کا اعتماد بڑھے گا، مینا خان آفریدی

پشاور: ای ٹرانسفر پالیسی میں صوبائی حکومت کا بھی کوئی عمل دخل نہیں ہوگا، مینا خان

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل

0

اگر پی ٹی آئ کی حکومت ہوتی تو آپ کے خیال میں پی ڈی ایم کیا ردعمل دیتی؟ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پاکستانیوں اگر عمران خان وزیر اعظم ہوتا تو اگر پٹرول کی قیمت بڑھاتا تو دوسری طرف کہیں ریلیف دیتا: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

مگر افسوس ان نااہلوں سے صرف سختیاں ہی عوام کے نصیب میں ہیں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پی ٹی آئی کا منشور عوام کو ان کی دہلیز پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پختون یار خان

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے باران ڈیم کی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے، ممندخیل قبیلے کو جلد از جلد معاوضے دیئے جائیں گے، اس سلسلے میں کسی کے ساتھ حق تلفی نہیں کی جائے گی۔ممندخیل قبیلے کے ساتھ ہمارا خونی رشتہ ہے اس کا بھی خیال رکھا جائے گا مندخیل قبیلے کو ایک خونی رشتے کی حیثیت سے دیکھیں گے ممندخیل قبیلے کے حقوق کا تحفظ اور پاسداری کریں گے اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پختون یار خان نے ممندخیل قبیلے کے مشر ملک میر شمد خان سے اپنی رہائش گاہ میرا خیل میں ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر ملک دل شمد خان بھی موجود تھے ملک میر شمد خان نے صوبائی وزیر پختونیار خان کو ممندخیل قبیلے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا اور کہا کہ باران ڈیم کیلئے ہم نے اراضی دی ہے لیکن ہمیں احتجاجی مظاہرے اور جرگے منعقد کرنے کے باوجود معاوضوں کی ادائیگی سے محروم رکھا گیا ہے صوبائی وزیر پختون یار خان نے ممندخیل قبیلے کے مشران کو یقین دلایا کہ معاوضے کی ادائیگی ممندخیل قبیلے کا حق ہے جبکہ اراضی کے بدلے رقم ادائیگی کو ممکن بنائیں گے کیونکہ صوبائی حکومت کا منشور ہرگز یہ نہیں عوام تکلیف میں ہوں صوبائی حکومت ذخموں پر مرہم پٹی کرنے کا کردار ادا کرے گی ہماری حکومت عوام دوست ہے پی ٹی آئی کا منشور عوام کو ان کی دہلیز پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے۔