Home Blog Page 345

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان ریحان گل خٹک کی سر براہی میں جرگہ ہال شوال رائفلز رزمک میں 10 رُکنی حکومتی وفد اور 30 رکنی اُتمانزئی جرگے کے درمیان رزمک میں

0

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان ریحان گل خٹک کی سر براہی میں جرگہ ہال شوال رائفلز رزمک میں 10 رُکنی حکومتی وفد اور 30 رکنی اُتمانزئی جرگے کے درمیان رزمک میں مذا کرات کا پانچواں اور مجموعی طور پر چھٹا دور ہوا۔ وفد میں پاک آرمی 7 ڈویژن میرانشاہ کے افسران، ڈی پی او نارتھ وزیرستان، مختلف انٹیلی جنس اجنسیوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شامل تھے۔ جبکہ 30 رُکنی اُتمانزئی جرگہ کی قیادت ملک نصراللہ وزیر کررہے تھے اور جرگے میں ملک جانفراز وزیر، ملک ربنواز وزیر، ملک قادر کابل خیل، مفتی بیت اللہ، ملک شاہ جہان اور ملک شیر خان وغیرہ شامل تھے۔ آج دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے دو راؤنڈ ہوئے۔ ضلع شمالی وزیرستان میں مستقل قیام امن پر تفصیلی بات چیث ہوئی. اور اس مقصد کے حصول کیلئے ریاستی اداروں اور عوام کے کردار پر بحث ہوئی۔ حکومتی وفد اور اُتمامنزئی جرگے نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز لکی مروت نے کیٹگری سی ہاسپیٹل لکی سٹی کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے عملے کی حاضری رجسٹر، او پی ڈی رجسٹر، سٹاک رجسٹر کو چیک کیا

0

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز لکی مروت نے کیٹگری سی ہاسپیٹل لکی سٹی کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے عملے کی حاضری رجسٹر، او پی ڈی رجسٹر، سٹاک رجسٹر کو چیک کیا انھوں نے سٹاک روم، اپریشن تھیٹر اور ایمر جنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اے سی نے کہا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن تمام تر دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف اپنی حاضری یقینی بنا کر عام عوام کا خاص خیال رکھیں اور ان کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

اسسٹنٹ کمشنرادینزئی دیر لوئر محمد داؤد سلیمی کی زیر نگرانی ایس ڈی او پیسکو نے دیگر عملے کے ہمراہ سب ڈویژن ادئینزئی کے مختلف علاقوں / بازاروں میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے

0

اسسٹنٹ کمشنرادینزئی دیر لوئر محمد داؤد سلیمی کی زیر نگرانی ایس ڈی او پیسکو نے دیگر عملے کے ہمراہ سب ڈویژن ادئینزئی کے مختلف علاقوں / بازاروں میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی کنڈے اتاردئے گئے اور بجلی چوری میں ملوث کئی افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی اس موقع پر بجلی نادہندگان سے پچاس ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ آپریشن کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ بجلی چوری کے خلاف آپریشن دیر پائین کے تمام سب ڈویژن میں متعلقہ ایڈیشنل/ اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی جاری ہے۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ بجلی چوروں کے خلاف اس مہم میں ضلعی انتظامیہ اور پیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف جار ی کردہ وٹس ایپ نمبر پر اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیرلوئر محمد فواد نے دیر لوئر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے 5 سے ذیادہ افراد کے اکھٹا ہونے پر دفعہ 144

0

ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیرلوئر محمد فواد نے دیر لوئر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے 5 سے ذیادہ افراد کے اکھٹا ہونے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے جسکی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔ مذکورہ ھکمنامے پر عملدرامد یقینی بنانے کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کو احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

سسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ واقع میڈیکل سٹورز کا دورہ کیا

0

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ساتھ واقع میڈیکل سٹورز کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے ادویات کی قیمتوں اور ایکسپائری کے حوالے سے معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل سٹوروں میں ادویات کو مقررہ نرخ کے مطابق فروخت پایا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل سٹور مالکان کو ادویات کی فروخت مقررہ ریٹ کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ملوث کیمسٹ حضرات کی دکان سیل کرنے کے ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ زائد قیمتیں وصول کرنے والے کیمسٹ حضرات کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو د یتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ شکایات کیلئے ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم نمبر 0943412519، اے سی چترال افس نمبر 0943413686 اوراے سی دروش افس نمبر 0943480203 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر افیشل سوشل میڈیا پیج پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اجلاس

0

ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا،اجلاس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعلقہ حکام کو 2013 سے2022 کے درمیان ڈینگی لاروے کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فضل عارف کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنس کے نمائند وں پر مشتمل کور ٹیم کو مزید متحرک کرنے اورمتعلقہ ڈیپارٹمنس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں اپنی ذمہ د اریوں کے مطابق اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،تمام اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیل میونسپل آفیسرز،ڈبلیوایس ایس سی اور محکمہ پبلک ہیلتھ کو ڈینگی لاروے کے ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروے کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔اجلاس میں ٹی ایم ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار سپرے کی بندوبست کو یقینی بنائیں جبکہ واسا اور پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں کو نکاسی آب اور نالوں وغیرہ کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے کہا کہ عوام میں فری پمفلٹ تقسیم کریں اور ان کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت ٹریفک کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

0

ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت ٹریفک کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ایس پی ٹریفک پولیس،ایڈیشنل ایس پی پولیس،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی /ٹریفک مجسٹریٹ سوات اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مینگورہ شہر کے ٹریفک مسائل کے مستقل حل، ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن سوات نے اجلاس کوضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ رکشہ و موٹر سائیکلز کیوجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک اور امن و امان کی صورت حال کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان کا کہنا تھا کہ بائی پاس بس سٹینڈز اور ملحقہ ڈی کلاس اڈوں کی نگرانی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے اور ان اڈوں سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے حل طلب اقدامات کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے متعلقہ اداروں کو قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوگی۔

پختونخوا ریڈیو پشاور کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کو براہ راست خصوصی نشریات کا فیصلہ، نگران وزیر اطلاعات سیرت النبیﷺ پر کوئز اور نعت مقابلے کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

خیبرپختونخوا کے نگران وزیرِ اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات محمد عمران کی خصوصی ہدایات کے تحت پختونخوا ریڈیو پشاور کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کو خصوصی نشریات چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ریڈیو کے آفیشل فیس بک پیج سے بھی براہ راست پیش کی جائیں گی۔اس ضمن میں پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.2 کے سٹیشن ڈائریکٹر غلام حسین غازی کی زیر صدارت اجلاس میں عید میلاد النبی 12 ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی نشریات اور پروگرامز ترتیب دیئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 ربیع الاول کی نشریات جمعرات کی شام نماز مغرب سے شروع ہونگی اور جمعہ رات 12 تک جاری رہیں گی۔ ان پروگراموں میں میں محفل میلاد، گیسٹ پروڈیوسر فرحان خلیل کی معیت میں سکول کے بچوں کا نعتیہ مقابلہ، پروڈیوسر رخسار جاوید کی میزبانی میں سیرت النبی پر کوئیز کمپیٹیشن، پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی اور شاہد علی شاہد کی میزبانی میں نعتیہ مشاعرے اور پروفیسر یاسر علی شاہ کی میزبانی میں نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی حیات مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر علماء اور دانشوروں کے خصوصی مقالات اور پروگرام شامل ہیں۔ توقع ہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل سکول کے بچوں کے نعت اور کوئز کمپٹیشن کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجیز کرک کو جدود خطوط پر استوار کرکے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے آہنگ تربیت دیں گے مشیر توانائی سرفراز علی شاہ

خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی مشیر توانائی و برقیات اور منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجیز کرک کو جدود خطوط پر استوار کرکے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے آہنگ تربیت دیکر آئل اینڈ گیس اور پٹرولیم سیکٹر کے ضروریات پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو جدید ٹیکنولوجیز کورسز پڑھانے کیساتھ ساتھ پریکٹیکل تربیت اور سائٹس کے دورے بھی کروائے جائیں گے تاکہ وہ مکمل طور پر تیار ہوسکیں۔ ان حیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجیز کرک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری توانائی و برقیات ناصر خان سپیشل سیکرٹری تاشفین حیدر، انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئل اینڈ گیس اور پٹرولیم سیکٹر کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ جن کی ایکسپلوریشن کیلئے ہم سکلڈ لوگ تیار کرہے ہیں۔ تاکہ صوبے اور ملک کے توانائی ضروریات کو پورا کیا جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ 250 کنال اراضی پر قائم ہونے والے انسٹیٹیوٹ میں محتلف ٹیکنالوجیز کے تین سالہ ڈپلومہ کورسز کیساتھ ساتھ شارٹ ٹرم کورسز بھی کروائے جائیں گے۔ مشیر توانائی نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ انسٹی ٹیوٹ کے باقی ماندہ تعمیراتی کام جلد ازجلد مکمل کریں۔ اور سٹاف کی کمی کو پوری کرنے کیساتھ ریلیز شدہ بجٹ بروقت خرچ کریں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا پیغام

سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کے اس دور میں ’نیشنل نیوز پیپر ریڈر شپ ڈے’ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے جو ہمارے لئے ایک متوازن معاشرے کی تشکیل میں اخبارات کے اہم کردار کی یاد دہانی کرتا ہے۔ تیزی سے معلومات کی ترسیل کے دور میں اخبارات کو ایک خاص مقام حاصل ہے, وہ غلط معلومات کے سمندر میں معتبر معلومات فراہم کرتے ہیں۔ تجربہ کار صحافیوں اور ادارتی معیار کے ساتھ اخبارات سچائی اور احتساب کی ایک عمدہ مثال ہیں۔ ہر سال 25 ستمبر کو منایا جانے والا ’نیشنل نیوز پیپرز ریڈر شپ ڈے‘ ایڈیٹرز، رپورٹرز، فوٹوگرافروں اور ان لاتعداد کارکنوں کو سلام پیش کرنے کا ایک موقع ہے جو ہر روز خبروں کو ہماری دہلیز تک پہنچانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ پرنٹ میڈیا مکالمے، مباحثے اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو قومی شناخت کے احساس کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔
آج، میں جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے، خاص طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے تناظر میں آزاد پریس کے اہم کردار پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ بحیثیت وزیر اطلاعات، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی اہمیت پر زور دیں۔ ایک جمہوری معاشرے میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ایک متحرک اور مضبوط حکومت کی بنیاد ہیں۔ آزاد صحافت شہریوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات کا اظہار کریں اور اپنے قائدین کا انتخاب آزادانہ طور پر کریں۔ تاہم، یہ انتخابات صرف ایک باخبر ووٹر کی فعال شرکت سے ہی حقیقی معنوں میں جمہوری ہو سکتے ہیں۔
”آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی“ کا کردار یہاں بہت اہم ہے اور وہ پاکستان میں پرنٹ میڈیا کی ترقی اور بقا میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ قومی اخبارات کے قارئین کے اس دن کے موقع پر، خیبرپختونخوا حکومت ایک آزاد اور متحرک پریس کے لیے اپنے عزم کو فخر کے ساتھ دہراتی ہے تاکہ صوبے میں ذمہ دارانہ صحافت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کو اور بھی قوت دی جاسکے۔