خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے انرجی اینڈ پاور اور معدنی ترقی انجینئر احمد جان سے بدھ کے روز انکے دفتر پشاور میں کورین کمپنی ایل ایس جی ہائڈرو پاور لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیون جون چوئی کی سربراہی میں دو رکنی وفد نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران کورین وفد نے نگران وزیر سے باہمی دلچسپی کے امور خصوصی طور پر صوبے کے توانائی سیکٹر میں کوریا کی جانب سے کی جانے والی باہمی تعاون اور پن بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ تبادلہ خیال کیا،کورین وفد نے نگران وزیر کو صوبائی نگران کابینہ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر نگران وزیر نے کورین وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے توانائی سیکٹر میں کورین کمپنیز کا باہمی تعاون اس شعبے کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،انھوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ پن بجلی کے شعبے میں ترقی کے حوالے سے بیرونی سرمایہ کاری وسیع امکانات کا حامل ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس شعبے کو ترقی دیں،
خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا خفیہ اطلاع پر پشاور میں مصالحہ جات فیکٹری پر اچانک چھاپہ
چوکر کی بڑی کھیپ برآمد، مالک گرفتار، فیکٹری سربمہر کرکے بھاری جرمانہ بھی عائدکیا،کے پی فوڈ اتھارٹی
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم نے مصالحہ جات کارخانہ پر اچانک چھاپہ مارا اور چھ ہزار کلوگرام چوکر برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لی اس سلسلے میں ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم ٹاؤن -4 پشاور نے بخشو پْل کے قریب شیرداد گڑھی کے علاقے میں خفیہ اطلاع موصول ہونے پر مصالحہ فیکٹری پر اچانک چھاپا مارا اورکارروائی کے دوران فیکٹری سے 6 ہزار کلو گرام سے زائد چوکر برآمد کر لی گئی۔ چوکر کی بڑی مقدار مختلف مصالحہ جات میں ملاوٹ کے لئے استعمال کی جا رہی تھی۔ ٹیم نے مصالحہ بنانے والی فیکٹری سیل کر کے چوکر سرکاری تحویل میں لے لی جبکہ مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفصیلات کے مطابق فیکٹری مالک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور فیکٹری مالک کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا، مالک نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ملاوٹ شدہ مصالحوں کی بڑی کھیپ تیار کر کے شہر کے مختلف حصوں کو سپلائی کی جانی تھی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انکا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کی بیخ کنی کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائےٹرانسپورٹ انڈسٹریز کامرس و ٹیکنیکل ایجوکیشن انجینئر عامر ندیم درانی سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا اکنامک زون جاوید اقبال خٹک اور کنسلٹنٹ انرجی ندیم انور نے بدھ کے روز انکے دفتر میں ملاقات
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائےٹرانسپورٹ انڈسٹریز کامرس و ٹیکنیکل ایجوکیشن انجینئر عامر ندیم درانی سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا اکنامک زون جاوید اقبال خٹک اور کنسلٹنٹ انرجی ندیم انور نے بدھ کے روز انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ میں انڈسٹریز کے صورتحال چیلنجز اور روزگار کے مواقع کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے نگران وزیر کو مہمند بونیر مار بل سٹی ،حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ،رشکئی اکنامک زون،گدون انڈسٹریل سٹیٹ،سوات ماربل انڈسٹری اور دیگر صنعتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر نے حکام کو بتایا کہ خیبر پختونخوا سرمایہ کاروں کیلئے ایک پر امن اور تجارتی مرکز ہے جہاں پر وسطی ایشیا ممالک کیساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے معدنیات اور قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دئے جاسکتے ہیں۔انجینئر عامر ندیم درانی نے مزید کہا کہ مقامی کارخانوں کو علاقائی بجلی اور ٹرانسمیشن لائین کی فراہمی سے یہاں کی کارخانوں کو تقویت ملے گی جس سے مقامی روزگار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مہمند اور بونیر ماربل سٹی کی ترقی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں انفراسٹکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ نگران وزیر نے مزید کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبہ میں انڈسٹری کے فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں رشکئی اور ہری پور سپیشل اکنامک زون کے قیام سے علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔اس موقع پر پیڈو کی ڈسٹری بیوشن ٹرانسمیشن اور ٹرانسپورٹ کمپنی بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10 واں اجلاس۔
نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 10 واں اجلاس۔
نگران کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اجلاس میں شریک۔
اجلاس کے لئے 8 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔
کم سے کم ماہانہ اجرت اور صحت کارڈ اسکیم کے علاوہ دیگر اہم معاملات اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔
خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، آب نوشی اور مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے کہا
خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، آب نوشی اور مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو مستفید کرنے کے لیے فنڈز کے بروقت اجراء، پی سی ونز کی منظوری اور نظر ثانی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منسوبوں پر توجہ، انڈسٹریز سیکٹر کی مزید بہتری اور فعالیت بشمول کے پی ٹیوٹا کے تحت انڈسٹریز اور قومی و بین الاقوامی مارکیٹس کی ضرورت کے مطابق نوجوانوں کو جدید تربیت دی جائے گی۔ اور اس ضمن میں ڈیمانڈ کے مطابق تکنیکی اداروں اور انڈسٹریز کے درمیان روابط مزید مضبوط کئے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ فنڈز کے بروقت اجراء اور خرچ کے مکینزم میں توازن برقرار رکھا جائے اور محکموں کو پابند بنایا جائے کہ تمام جاری منصوبوں کی پراگرس مانیٹر کریں۔
انہوں نے یہ ہدایات محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے مختلف سیکشن چیفس سے بریفنگ لیتے وقت جاری کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری حبیب اللہ سینیئر چیف کوارڈینیشن میاں خالد، ہاشم خان، ضیاء الرحمان، شہزاد خان اور زینب خاتون اسسٹنٹ چیفس بشمول دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے موقع پر صوبائی مشیر کو اربن ڈیویلپمنٹ، لوکل گورنمنٹ، واٹر سپلائی سکیموں اور محکمہ ہاؤسنگ کے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اربن ڈیویلپمنٹ کے کل 75 منصوبوں کے لیے ریلیز شدہ بجٹ کے تقریبا 50 فیصد خرچ ہو چکے ہیں ان منصوبوں میں روڈز، سٹیزنز امپروومنٹ پروجیکٹس، پشاور ویلی ہاؤسنگ سکیمز وغیرہ شامل ہیں۔ اسی طرح لوکل گورنمنٹ می کل 61 منصوبے شامل ہیں جن کے ریلیز شدہ بجٹ میں 44 فیصد خرچ ہو چکے ہیں جن کے چیدہ چیدہ منصوبوں میں تحصیل لیول پر بس ٹرمینلز کے قیام، بندوبستی اضلاع میں تحصیل لیول پر فروٹ و سبزی منڈیوں کے قیام، تحصیل لیول پر پبلک پارکس کے قیام وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ محکمہ ابنوشی میں کل 108 منصوبے جاری اور نئے منصوبوں کی مد میں شامل ہیں اور تقریبا 80 فیصد بجٹ خرچ کیا جا چکا ہے۔ اور محکمہ ہاؤسنگ میں عوامی مفاد کے 15 منصوبے شامل ہیں۔
ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے ہدایت جاری کی کہ پراجیکٹس کی منظوری، ریوائز کرنے اور فنڈز کے بروقت اجراء کے لیے اقدامات کئے جائیں اور ہر محکمے کو اپنی مینڈیٹ کے مطابق پراجیکٹ پروپوزلز بھیجنے کی ہدایت کریں اور مختلف فورمز پر پراجیکٹ کی منظوری دیتے وقت متعلقہ محکموں کے مینڈیٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
ریجنل ڈیویلپمنٹ سیکشن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی مشیر کو بتایا کہ ملٹی سیکٹورل ڈیویلپمنٹ کے تحت کل 143 منصوبے ہیں جبکہ فارن فنڈڈ 17 مزید منصوبے بھی پروگرام میں شامل ہیں۔ اسی طرح محکمہ ریلیف کے 33 منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور انڈسٹریز سیکشن کے مطابق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ اس سیکٹر میں کے پی ازمک، سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بورڈ، کے پی ٹیوٹا، بورڈ اف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کے پی آئی ٹی بورڈ ڈائریکٹوریٹ اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور معدنیات میں ڈی جی مائنز اور انسپکٹوریٹ آف مائنز اور لیبر ڈائریکٹریٹ شامل ہیں۔ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے کل 58 منصوبے ہیں سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 23 منصوبے اور محکمہ معدنیات کے 12 منصوبوں بشمول لیبر کے 8 منصوبے بھی اس پروگرام میں شامل ہیں۔
صوبائی مشیر منصوبہ بندی نے مزید ہدایت کی کہ سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے اور ان کے تمام منصوبوں کو ترجیح دی جائے اسی طرح سٹیزن فیسلٹیشن سنٹرز کے قیام سے عوام کو تمام تر سہولیات ایک چھت تلے ملے گی۔ اور ان کے ضروری مسائل حل ہو جائیں گے جبکہ انڈسٹریز اور آئی ٹی پر توجہ دے کر روزگار میں اضافے کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی مارکیٹس کے مطابق نوجوانوں کو تیار کیا جا سکے گا۔
خیبرپختونخوا کی نگران وزیر برائے سوشل ویلفئیر،سپیشل ایجوکیشن،ویمن ایمپاورمنٹ،زکوٰۃ اور عشر جسٹس (ر) ارشاد قیصر کا 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی عوام کے نام پیغام
پشاور: چھ ستمبر کا دن ہمیں افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کے بارے میں بتاتا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر
پشاور: اس دن افواج پاکستان نے اپنے سے چھ گنا بڑی عسکری قوت کے غرور کو خاک میں ملایا۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر
پشاور: پاکستانی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر
پشاور: پاکستان معیشت کے اس سخت وقت سے جلد نکل ائے گا۔جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر
پشاور: پاکستانی قوم اج پورے جوش و جذبے سے دفاعی دن منا رہے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر
نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعت اور سیاحت بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل کا 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی عوام کے نام پیغام
پشاور: یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان میں بطور ایک قومی دن منایا جاتا ہے.نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعت اور سیاحت بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: 6ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے۔نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعت اور سیاحت بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: اس دن ہم نے اپنے ملک سے کئی گناہ بڑے ملک اور کئی گناہ زیادہ بڑے لشکر اور دفاعی وسائل کے ملک کے غرور کو زمین بوس کیا۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور:فوجی جوانوں کی لازوال قربانیوں کی داستانیں آنکھیں نم کردیتی ہیں اور دل جزبے سے بھر جاتا ہے۔بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: اج پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: ہم سب کو یکجہتی سے اور ایک ہو کر رہنا پڑے گا تاکہ پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
پشاور: پاکستان جلد معیشت کے اس مشکل وقت سے سرخرو ہو کر نکل جائے گا۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے آبپاشی وہاؤسنگ ظفراللہ خان عمرزئی نے محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران کو ہدایت
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے آبپاشی وہاؤسنگ ظفراللہ خان عمرزئی نے محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور بغیر کسی دباؤ کے محکمہ کے کاموں کو جاری رکھے انہوں نے مذید ہدایت کی کہ میرٹ پر خصوصی توجہ دیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلیے اقدامات اٹھائے نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی نے یہ ہدایات محکمہ آبپاشی کے کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی مطاہر زیب کے علاوہ سیکرٹری ہاؤسنگ رشید خان، محکمہ آبپاشی کے چیف انجنیئر ساؤتھ، چیف انجنیئر نارتھ، ڈائریکٹر جرنلز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی سیکرٹری آبپاشی نے نگران معاون خصوصی کو محکمہ کے کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں جاری اور نئے اے ڈی پی، اے آئی پی اور پی ایس ڈی پی کے سکیموں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی صوبے میں محکمہ کے کل155 منصوبے ہے جن میں 148 جاری اور 7 نئے سکیم شامل ہے اجلاس میں ایریگیشن کنال سسٹم کے علاوہ مختلف ایکٹس پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی اجلاس میں بتایاگیا کہ محکمہ آبپاشی نے صوبے میں 37 چھوٹے ڈیموں کو تعمیر کئے ہیں جبکہ 30 چھوٹے ڈیم زیر تعمیر ہے جن میں 11ساؤتھ ریجن، 9 نارتھ ریجن اور 10 ضم قبائلی علاقوں میں ہے اس موقع پر نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی نے ہدایت جاری کی کہ تمام افسران اپنے کاموں دلچسپی لیں اور محکمہ کے امور کو بخوبی انجام دے تمام افسران بغیر کسی دباوٴ اور کسی کے پرواہ کئے بغیر محکمہ کی کاموں کو میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھے ۔
چیف سیکرٹری کی زیر صدارت چینی ڈیلرز، تاجران اور ملز مالکان کا اجلاس
ہر محکمہ ماہانہ کم از کم ایک کھلی کچہری کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ہر محکمہ ماہانہ کم از کم ایک کھلی کچہری کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری نے یہ ہدایات پشاور میں سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کے بارے میں عوام کو پہلے سے آگاہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد براہ راست حصہ لے سکیں اور اور مسائل کا حل ممکن ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہریاں سوشل میڈیا کے ذریعے کی جائیں جن میں محکمے کے سیکرٹری اور دیگر افسران شریک ہوں اور متعلقہ وزیر کو بھی مدعو کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ وہ خود بھی اسی نوعیت کی کھلی کچہری کا انعقاد کرینگے۔ اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دیگر مختلف انتظامی امور زیر غور لائے گئے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ فائل ٹریکنگ سسٹم پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور کہا کہ آئندہ انکا آفس کوئی بھی فائل ٹریکنگ سسٹم کے بغیر وصول نہیں کرے گا۔چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ سرکاری اشتہارات کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لئے محکمہ اطلاعات کے ساتھ ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائیں تاکہ اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگی جلد ممکن ہو سکے۔ اسی طرح تمام سرکاری اشتہارات کا اجرائبھی صرف اور صرف محکمہ اطلاعات کے ذریعے ہی کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ خزانہ کو تین سال سے خالی اسامیوں کی نشاندہی کرکے متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں کی مشاورت سے ایسی تمام زائد آسامیوں کو ختم کرنے کی ہدایت کی جو صوبائی خزانے پر بوجھ ہیں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ محکمے مختلف اسامیوں کو صوبائی سرپلس پول سے پر کرنے کو ترجیح دیں۔ اجلاس میں کلاس فور ملازمین کے لئے تعلیمی قابلیت میڑک کرنے کے لئے رولز میں ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کے ازالے سے مطمئن افراد کا تناسب 55 فیصد ہے جو کہ قومی سطح پر دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 63 آبی گزر گاہوں سے 119 تجاوزات کو ہٹایا گیا جس کے دوران 335 کنال سرکاری اراضی بھی واگزار کرائی گئی۔چیف سیکرٹری نے محکمہ سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ای گورننس پراجیکٹ کو آزمائشی بنیاد پر شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ پیپرلس گورننس موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے جس سے سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔ تاہم مذکورہ نظام میں بہتری لاتے ہوئے کمزوریوں کو دور کرکے ہی مکمل طور پر رائج کیا جا سکے گا۔ چیف سیکرٹری نے کیپرا (خیبرپختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی) میں مختلف محکموں کے خلاف دائر اپیلوں کے فیصلوں پر عدم عمل درآمد کے بارے میں ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں زیر التوا کیسز بارے فورم کو آگاہ کیا جائے اور کیپرا حکام کو تاکید کی کہ پیچیدہ معاملات میں متعلقہ انتظامی سیکرٹری کی رائے لے کر فیصلہ کریں۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے سول سیکرٹریٹ کمپلیکس ورسک روڈ میں نکاسی آب کے مسائل، تمام محکموں کے لئے بجلی کے علیحدہ میٹر لگانے اور سیکیورٹی انتظامات کو بڑھانے کے لئے سیکرٹری انتظامیہ کو ٹاسک دیا۔ اسی طرح سیکرٹری انتظامیہ کو دیگر محکموں کو دفاتر کے لئے درکار جگہ فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
پختونخوا میں چکن پاکس کی صورتحال
پختونخوا میں چکن پاکس کی صورتحال
چترال کے بعد ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں بھی 11 مُشتبہ کیسز کی اطلاع، چترال میں اساتذہ سمیت کُل 34 بچے چکن پاکس سے مُتاثر ہوئے، بیماری کو متعلقہ جگہ پر قید کرلیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی مدد سے متعلقہ سکول 7 دن کیلئے بند کیا گیا ہے، علاقے میں بیماری کے پھیلاو کے پیش نظر آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، عوام کو اس بیماری کے پھیلاو پر مقامی زرائع سے آگاہی دی جارہی ہے، چکن پاکس سے عوام کو متنبیہ کیا جارہا ہے، صورتحال اب کنٹرول میں ہے : ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے صوبے میں چکن پاکس کے پھیلاو سے متعلق خبروں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے دو دن قبل ضلع اپر چترال کی تحصیل مستوج کے لاسپور گاوں کے گورنمنٹ مڈل سکول پرچین سے چکن پاکس کیسز رپورٹ ہوئی تھیں۔ جس پر محکمہ صحت نے فوری ردعمل دیتے ہوئے سرویلنس ٹیم کو متعلقہ سکول بھیجا اور وہاں پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ طلبا کے نمونے لیکر فوری مطالعہ کیا گیا ۔
ڈاکتر ارشاد روغانی کے مطابق چترال میں اساتذہ سمیت کُل 34 بچے چکن پاکس سے مُتاثر ہوئے، بیماری کو متعلقہ جگہ پر قید کرلیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی مدد سے متعلقہ سکول 7 دن کیلئے بند کیا گیا ہے، علاقے میں بیماری کے پھیلاو کے پیش نظر آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، عوام کو اس بیماری کے پھیلاو پر مقامی زرائع سے آگاہی دی جارہی ہے، چکن پاکس سے عوام کو متنبیہ کیا جارہا ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں بھی چکن پاکس سے متاثرہ گیارہ مُشتبیہ افراد کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد علاقے کے مکینوں میں بیماری بارے آگاہی پھیلانے کیلئے محکمہ صحت نے مقامی زرائع کا استعمال کرتے ہوئے گردونواح کے بستیوں کو خبردار کردیا ہے۔ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
