Home Blog Page 70

35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے براونز میڈل حاصل کرنے والی خیبر پختونخوا ویمن کبڈی ٹیم کے اعزاز میں گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

35ویں نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے براونز میڈل حاصل کرنے والی خیبر پختونخوا ویمن کبڈی ٹیم کے اعزاز میں گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا مقصد قومی سطح پر صوبے کا نام روشن کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور طالبات میں کھیلوں کے فروغ کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔تقریب کی مہمانِ خصوصی گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر تھیں۔ تقریب میں صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر ارباب نصیر احمد خان، سیکرٹری سید سلطان بری، صوبائی تھرو بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارشد حسین، ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی اور کالج کی بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران 35ویں نیشنل گیمز کی میڈلسٹ خیبر پختونخوا ویمن کبڈی ٹیم کی کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر تیار کردہ شیلڈز اور میڈلز پہنائے گئے اور ان کی قومی سطح پر خدمات اور شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر نے کہا کہ نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کی خواتین کبڈی کھلاڑیوں نے جرات، مہارت اور اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کر کے صوبے کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ڈیپارٹمنٹل اور صوبائی ٹیموں کے خلاف کامیاب مقابلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا کی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔ اگر انہیں بہتر سہولیات، مسلسل کوچنگ اور سرپرستی فراہم کی جائے تو یہ کھلاڑی مستقبل میں گولڈ میڈلز بھی حاصل کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی، ذہنی اور اخلاقی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور کھیل طالبات میں اعتماد، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار طالبات کو کھیلوں کے میدان میں آگے لانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی نے کہا کہ یہ کالج کے لیے فخر کا مقام ہے کہ خیبر پختونخوا ویمن کبڈی ٹیم کی اکثریتی کھلاڑیوں کا تعلق سٹی گرلز ڈگری کالج سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات میں کھیلوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور کالج انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔تقریب سے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر، جنرل سیکرٹری، اور صوبائی تھرو بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے۔بھی خطاب کیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے آبنوشی فضل شکورخان کی زیرِ صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے آبنوشی فضل شکورخان کی زیرِ صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف انجینئر ساؤتھ اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ کے افسران اور دیگر سٹاف کی پوسٹنگ و ٹرانسفر کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور قواعد و ضوابط کے مطابق بنانے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری پر غور کیا گیا صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک واضح اور قابلِ عمل پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی ناگزیر ہے، تاکہ میرٹ اور انتظامی ضروریات کو یکساں طور پر مدنظر رکھا جا سکے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ کی ضروریات، فیلڈ کی عملی صورتحال اور دستیاب افرادی قوت کو سامنے رکھتے ہوئے جلد از جلد ایک جامع پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی کا مسودہ تیار کریں، جس میں شفافیت، مساوی مواقع اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں صوبائی وزیر نے محکمہ کی پلیسمنٹ کمیٹی کے کردار پر بھی زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پلیسمنٹ کمیٹی کے کوارٹرلی بنیادوں پر باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جائیں، تاکہ پوسٹنگ و ٹرانسفر سے متعلق فیصلے بروقت، مشاورت کے ساتھ اور قواعد کے مطابق کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ اجلاسوں کے انعقاد سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ افسران اور عملے کے تحفظات کا بروقت ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں گڈ گورننس، شفافیت اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، اور پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی کی حتمی منظوری کے بعد اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

خدمات تک رسائی کمیشن خیبر پختونخوا کے تحت نامزد خدمات سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں آج پختونخوا ریڈیو پشاور سے ایک خصوصی پروگرام نشر کیا گیا

خدمات تک رسائی کمیشن خیبر پختونخوا کے تحت نامزد خدمات سے متعلق آگاہی کے سلسلے میں آج پختونخوا ریڈیو پشاور سے ایک خصوصی پروگرام نشر کیا گیا۔اس خصوصی کرنٹ افیئرز پروگرام کی میزبانی معروف سینئر صحافی اشرف ڈار نے کی، جبکہ پروگرام میں سینئر صحافی لحاظ علی اور تاشفین اسرار، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، خدمات تک رسائی کمیشن نے بطور مہمان شرکت کی۔پروگرام کے دوران خیبر پختونخوا خدمات تک رسائی ایکٹ 2014 کے تحت نامزد سرکاری خدمات، ان کی مقررہ مدت، عوامی شکایات کے اندراج کا طریقہ کار اور خدمات تک رسائی کمیشن خیبر پختونخوا کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ نامزد خدمات عوام کا قانونی حق ہیں اور مقررہ مدت میں خدمات کی فراہمی نہ ہونے کی صورت میں شہری کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔اس موقع پر تاشفین اسرار نے خدمات تک رسائی کمیشن کی کارکردگی، ضلعی سطح پر مانیٹرنگ میکنزم اور عوامی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ لحاظ علی نے عوامی آگاہی اور میڈیا کے مؤثر کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کا مقصد عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور سرکاری اداروں میں شفافیت، جوابدہی اور بہتر سروس ڈیلیوری کو فروغ دینا تھا۔

پشاور میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیاں، ملاوٹی مصالحہ جات اور جعلی کیچپ بنانے والے یونٹس بے نقاب، 400 کلو ملاوٹی مصالحے اور 1200 لیٹر جعلی و مضر صحت کیچپ ضبط، یونٹس سیل

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر پشاور کے مختلف علاقوں میں مضرِ صحت اور غیر معیاری مصالحہ جات اور جعلی ٹماٹر کیچپ تیار کرنے والے یونٹس کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹی اشیاء ضبط کر کے موقع پر تلف کر دیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز پشاور کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کے دوران ایک مصالحہ جات تیار کرنے والی یونٹ سے 400 کلوگرام ملاوٹی مصالحہ جات، چوکر اور استعمال شدہ ناقابلِ استعمال تیل برآمد کر کے ضبط کر لیا۔ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری خام مال کا استعمال بھی پایا گیا۔اسی طرح فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دو جعلی ٹماٹر کیچپ تیار کرنے والے یونٹس کے خلاف بھی کارروائی کی، جہاں سے 1200 لیٹر مضرِ صحت جعلی و مضر صحت ٹماٹر کیچپ برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ دونوں یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر متعلقہ مالکان پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی نے کامیاب کاروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور فوڈ سیفٹی قوانین پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کابینہ کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اور کمیٹی کے چیئر مین ارشد ایوب خان کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا

خیبر پختونخوا کابینہ کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اور کمیٹی کے چیئر مین ارشد ایوب خان کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا،جس میں وزیرریلیف و آبادکاری عاقب اللہ خان،سیکر ٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد خالد،کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پشاور پبلک سکول اینڈ کالج کے لئے قائم کردہ سب کمیٹی کی سفارشات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پشاور پبلک سکول اینڈکالج کے منفردمعیار کی بحالی کے لئے موثر اور سود مند اقدامات اٹھانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ اسی طرح اجلاس میں پشاور پبلک سکول اینڈکالج میں اعلیٰ تعلیمی معیار اورادارے میں پڑھنے والے بچوں کی صحیح تربیت کے لئے دیگر امور کے ساتھ ساتھ نہم تا بارھویں جماعت تک تمام مضامین ماہر اساتذہ سے پڑھائے جانے کی بھی سفارشات پیش کی گئیں۔اجلاس میں ادارے کے ذہین اور قابل بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فری تعلیمی سہولیات دینے کی بھی تجویز دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئر مین اورصوبا ئی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پشاور پبلک سکول اینڈ کالج میں سہولیات کی کمی کو پورا کرنے اور طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پشاور پبلک سکول اینڈ کالج جیسے تعلیمی ادارے کو فروغ تعلیم کے سلسلے میں تمام تر ممکنہ سہولیات کی فرا ہمی میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی تاکہ یہ ادارہ اپنا سابقہ معیار قائم رکھ سکے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے پر عوام کا اعتماد بحال رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کو ایک ماڈل کے طور پر ترقی دی جائے تاکہ اس میں زیادہ سے زیادہ بچے داخلہ لے سکیں۔

احیاء پشاور کے حوالے سے وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات مینا خان افریدی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا

اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پختونخوا ہائی وے اتھارٹی، ایریگیشن، پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام شریک ہوئے
نادرن بائی پاس کے نامکمل حصے کی تعمیر، رنگ روڈ پر ٹریفک رش کے مقامات پر انڈرپاسسز سمیت دیگر ترقیاتی امور پر بریفنگ دی گئی
پیسکو سپلائی لائن کو پیر زکوڑی فلائی اور سے سوری پل، امن چوک اور کارخانو تک انڈر گراونڈ کرنے کی عمل کا بھی جائزہ لیا گیا
750 ملین روپے کی لاگت سے پشاور میں بچوں کے ہائی ٹیک پارک قائم کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ
بچوں کے لیے ہائی ٹیک پارک قائم کرنے کے لیے تمام فیزیبلٹی و دیگر لوازمات مکمل کرنے کا عمل مزید تیز کی جائے۔ وزیر بلدیات مینا خان افریدی
جی ٹی روڈ اور رنگ روڈ کے سنگم پر پیر زکوڑی کلوور لیف انٹرچینج کی تعمیر پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی
پانی چینل ہونے کی وجہ سے رنگ روڈ ہزارخوانی مقام پر میں فلائی اوور بنے گا۔ بریفنگ
یونیورسٹی روڈ، رامداس چونگی، لاہوری چوک کے مختلف مقامات پر ٹریفک ہاٹ سپاٹ کی تعمیر پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ مینا خان افریدی کی ہدایت
پشاور میں تمام لوکل بس سٹینڈز ختم کیے جا رہے ہیں۔ مینا خان افریدی
جنوبی اضلاع کے لیے کوہاٹ روڈ پر قائم بس اڈے کو بھی کسی دوسری جگہ منتقل کرنے پر کام جاری ہے۔ مینا خان افریدی
جنوبی اضلاع کے لیے بھی سٹیٹ اف دی ارٹ بس سٹینڈ کے لیے مقام کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔ بریفنگ
یونیورسٹی روڈ سے رنگ روڈ نادرن بائی پاس تک لنک روڈز تعمیر کرنے کے لیے کنسلٹنٹ رواں مہینے بھرتی کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ
آئندہ جائزہ اجلاس میں احیاء پشاور کے حوالے سے تمام سکیمز کی فیزیبلٹی امور ہر لحاظ سے مکمل ہوں۔ مینا خان افریدی کی ہدایت

سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا محمد بختیار خان اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ محمد عمران کی ہدایت پر ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خان سرور وزیر نے انجینئر اکرام الدین یوسفزئی کے ہمراہ سوات پریس کلب کا دورہ کیا

سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا محمد بختیار خان اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ محمد عمران کی ہدایت پر ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خان سرور وزیر نے انجینئر اکرام الدین یوسفزئی کے ہمراہ سوات پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ اور گورننگ باڈی کے عہدیداروں کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ریجنل انفارمیشن آفیسر نے نو منتخب چیئرمین سوات پریس کلب فضل رحیم خان، جنرل سیکرٹری عدنان باچا، جوائنٹ سیکرٹری عبدالسلام، فنانس سیکرٹری افتخار علی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوات یونین آف جرنلسٹس خواجہ عرفان، نائب صدر شیراز خان اور گورننگ باڈی کے ممبران شیرین زادہ اور فضل خالق خان کو گلدستے پیش کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی غفور خان عادل، حضرت بلال، ناصر عالم، شفیع اللہ، شاہ اسد علی اور دیگر صحافی برادری بھی موجود تھی۔ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خان سرور وزیر نے اس موقع پر کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں اور عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ صحافتی اقدار کے فروغ اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صحافیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے لیے ہمارے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ صحافی برادری کو اپنا مضبوط شراکت دار سمجھتا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت ہی مضبوط جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ نو منتخب عہدیداران نے دورے پر ریجنل انفارمیشن آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

دہشت گردی کے بارے میں پہلے دن سے پاکستان تحریک انصاف کی پالیسی واضح ہے،شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری کے الزامات سراسر حقائق کے منافی اور سیاسی بدنیتی پر مبنی ہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت کے جعلی وزراء کی جانب سے نوجوان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف مسلسل منظم پراپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے، کبھی انہیں افغانستان سے اور کبھی دہشت گردوں سے جوڑنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں،معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری، اختیار ولی، طلال چوہدری اور عطا تارڑ کو صوبائی حکومت کے خلاف الزام تراشی کے لیے باقاعدہ طور پر بھرتی کیا گیا ہے جو روزانہ میڈیا پر آکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اور مسلسل پاکستان تحریک انصاف کی منتحب حکومت کے عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑا رہے ہیں لیکن انکو یہ سمجھنا چاہیے کہ قوم باشعور ہے وہ انکے دھوکے میں نہیں آئے گی۔۔ شفیع جان نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے وفاق پر زبردستی مسلط کی گئی حکومت نے پارلیمان کو ہائی جیک کیا ہے،تاہم پاکستان تحریک انصاف کی منتخب صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی مزید ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت منتخب صوبائی حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی بند کرے، جعلی وزراء نے عوامی عدالت میں مقابلہ کرنے کی بجائے الزامات کی سیاست کو اپنا شعار بنا لیا ہے،امن و امان پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں دہشت گردی کے خلاف امن جرگے منعقد کیے گئے ہیں۔ نوجوان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے قیام امن کے لیے صوبائی اسمبلی میں ایک عظیم الشان امن جرگے کا انعقاد کیا، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اپوزیشن نے شرکت کی۔ اس جرگے میں امن و امان کے حوالے سے پندرہ نکات پر اتفاق رائے ہوا جن کے دستخط شدہ فیصلے موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے 31 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے پہلے دن سے پاکستان تحریک انصاف کی پالیسی واضح ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، انھوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کے انسداد منشیات کے حوالے سے ایک اور بڑی کاروائی

خیبرپختونخوا حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کے ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں جاری انسداد منشیات آپریشن کے تسلسل میں محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔نوشہرہ عجب باغ چیک پوسٹ تھانہ ایکسائز مردان کی جانب سے کی گئی کارروائی میں منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 5.25 من (210000 گرام) چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ ماجد خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور عاکف نواز خان سرکل آفیسر کے زیر نگرانی عماد خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان کی سربراہی میں لال گل خان سب انسپکٹر انچارج چوکی عجب باغ نے بمعہ دیگر نفری عجب باغ چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوران تلاشی گاڑی نمبری LES 8670 سے دوران تلاشی 5.25 من (210000 گرام) چرس برآمد کی اور مذید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔صوبائی وزیر ایکسائز سید فخر جہان نے واضح کیا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایاجائیگا۔ معاشرے اور نئی نسل کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے ایکسائز فورس کو مزید متحرک اور مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے۔

Secretary Livestock, Fisheries & Cooperative chair Khuli Kachari, directives Issued for Prompt Resolution of Public Problems

An online Khuli Kachari held under chairmanship of Secretary Livestock, Fisheries & Cooperative, Zareef-ul-Ma‘ani, in line with provincial government’s Good Governance Roadmap. During the session, public issues were heard directly. Khuli Kachari was attended by Additional Secretary Livestock, Fisheries & Cooperative, Director General Livestock (Extension) Dr. Asal Khan, Director General Livestock Research Dr. Ijaz Ali, Director General Fisheries Shafi Marwat and Director Livestock Merged Districts Dr. Mir Ahmad along with other senior officials of the department.Addressing the online Khuli Kachari Secretary Livestock, Fisheries & Cooperative Zareef-ul-Ma‘ani said that livestock sector serves as backbone of national economy, with even greater significance in rural areas. Livestock contributes approximately 25 percent to the GDP; however, funding allocation is not commensurate with this share.He added that livestock sector can play a key role in poverty alleviation. In the upcoming review meeting, detailed deliberations will be held on updating district profiles. He further stated that a dedicated app is being introduced for vaccine utilization and monitoring, while new schemes for trained professionals in the veterinary sector will also be launched soon.Secretary livestock directed that veterinary doctors posted at veterinary hospitals must refrain from private practice during official working hours. If, due to necessity, a doctor is required to go on a field visit, at least one veterinary doctor must remain present at the hospital to ensure uninterrupted treatment facilities for livestock farmers. Any negligence in providing public services during official hours will not be tolerated.He further stated that entire leadership of department participated in the Khuli Kachari. Under provincial government’s Good Governance Roadmap, this series of online Khuli Kachari will continue regularly at all levels to ensure direct resolution of public issues. He informed that, in addition to calls from stakeholders associated with the livestock sector, calls were also received from departmental employees. department is making serious efforts to resolve employees’ issues, and it has been decided to hold a separate Khuli Kachari specifically for employees. The next open Khuli Kachari will be held for the fisheries sector, while Khuli Kachari will be ensured at all levels for staff.During the online Khuli Kachari members of the public presented their issues related to livestock, fisheries, and cooperatives in detail.Secretary Zareef-ul-Ma‘ani listened attentively to the public grievances and issued immediate directives to the concerned officers for their timely and effective resolution.On the occasion, Secretary Livestock, Fisheries & Cooperative stated that the government is prioritizing the resolution of public issues and purpose of holding Khuli Kachari is to establish direct communication between public and department so that issues can be identified and resolved promptly.He directed that implementation on received complaints must be ensured and that no negligence should be shown in providing relief to the public.