Home Blog Page 73

وزیر قانون خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ناکارہ سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کے لیے مؤثر لائحہ عمل تیار کرنے پر غور

خیبر پختونخوا میں ناکارہ اور ناقابلِ استعمال سرکاری گاڑیوں کی صوبائی و ضلعی سطح پر نیلامی کے لیے شفاف اور مؤثر نظام وضع کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کی۔اجلاس کا مقصد عوامی خزانے کے تحفظ، سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال، اور نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ایک جامع میکانزم تیار کرنا تھا۔اجلاس میں محکمہ ایکسائز، محکمہ ایڈمنسٹریشن، محکمہ پولیس اور محکمہ خزانہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے نیلامی کے طریقہ کار، گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے اصول، اور شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ نیلامی کے تمام مراحل کو جدید ٹیکنالوجی اور واضح قواعد و ضوابط کے تحت انجام دیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی سطح پر ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی کو مؤثر بنانے کے لیے صوبائی سطح کی کمیٹی، ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر میکانزم تشکیل دینے کے اقدامات کرے گی۔ مزید برآں، نیلامی کے عمل میں بدعنوانی کے تدارک اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے ایک مرکزی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی جو تمام مراحل کی نگرانی کرے گی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کے 36 اضلاع میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے ڈیٹا کی فراہمی کو ناگزیر قرار دیا گیا تاکہ ناکارہ اور پرانی گاڑیوں کی نشاندہی اور ان کی نیلامی کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔مزید یہ بھی طے پایا کہ تکمیل شدہ منصوبوں میں استعمال ہونے والی گاڑیوں، جو پراجیکٹس کے اختتام کے بعد این سی پی کیٹگری میں آتی ہیں، کے حوالے سے جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی۔وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ نیلامی کے عمل میں دستاویزات کی دستیابی، گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن، اور سکریپ قرار دی جانے والی گاڑیوں کے قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کلوزڈ پراجیکٹس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ انہیں سرپلس میں شامل کیا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر وزیر قانون نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تجاویز جلد از جلد جمع کروائیں تاکہ نیلامی کے عمل کو عملی شکل دے کر سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

Khyber Pakhtunkhwa Government launches Rs. 500 million three-year saffron cultivation project — New avenues of prosperity for farmers and women across 21 districts

Government of Khyber Pakhtunkhwa has launched a three-year project worth Rs. 500 million to promote saffron cultivation aimed at economically empowering poor and small farmers of the province. Under this initiative, starting from the fiscal year 2024–25, saffron cultivation is being introduced in 21 districts of the province, including Upper Chitral, Lower Chitral, Upper Dir, Lower Dir, Bajaur, Malakand, Upper Swat, Lower Swat, Shangla, Buner, Abbottabad, Mansehra, Battagram, Torghar, Haripur, Swabi, Hangu, and North and South Waziristan, among others.

Officers and field staff of the Agriculture Department are guiding farmers on modern techniques of saffron cultivation, including land preparation, planting of corms, and crop management practices to ensure successful production of this high-value crop.

The project is being implemented under the supervision of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Ali Amin Gandapur, Provincial Minister for Agriculture Major (R) Muhammad Sajjad Barakwal, and Secretary Agriculture Dr. Ambar Ali Khan. The provincial leadership has expressed confidence that saffron cultivation can bring a new economic revolution to the province and significantly enhance farmers’ income.

Hajira Kamal, a female farmer from Mastuj, Upper Chitral, has cultivated saffron on her land under the guidance of the Agriculture Department. She shared that she received a six-hour training session organized by the department in Booni, where she learned all the steps of saffron cultivation. According to Hajira Kamal, “This project is a new opportunity for women farmers to achieve financial independence and prosperity. I am grateful to the Agriculture Department and the Minister for Agriculture for providing us with the chance to grow this rare and valuable crop.”

Encouraging results have been observed from the model saffron plot established in Upper Chitral, and local farmers are hopeful that the initiative will boost agricultural development and create new employment opportunities in the region. The project will not only help increase farmers’ incomes but also mark the beginning of a new era of modern and profitable farming in Khyber Pakhtunkhwa.

Chief Secretary Chairs Review Meeting on Governance Affairs

A weekly review meeting on governance and fast track development matters was held under the chairmanship of Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa, Shahab Ali Shah. The meeting reviewed progress on anti-encroachment operations, price control of essential commodities, and uplift plans for the provincial capital. Administrative Secretaries and senior officials attended the meeting, while Deputy Commissioners participated via video link.

The Chief Secretary was briefed in detail on the encroachments removed during the week. It was informed that, upon identification by relevant departments, district administrations have launched operations across various areas. The Deputy Commissioner of Swat reported that encroachments had been cleared from several sites, including Fizagat. The Chief Secretary directed that all cleared areas be secured and marked with boundary posts to prevent illegal reoccupation.

Deputy Commissioners of Buner and Abbottabad also briefed the meeting on their ongoing anti-encroachment drives, while the Deputy Commissioner of Peshawar informed that action had been initiated against illegal housing societies. He added that anti-encroachment operations were continuing in coordination with market associations, particularly around Board Bazaar and adjoining areas.

The meeting was further briefed on the province’s stock position of wheat flour and sugar, along with a comparative analysis of the prices of sugar, wheat flour, and tomatoes. The Chief Secretary directed the Food Department to continue taking proactive measures to stabilize prices of essential commodities.

The meeting was informed that the first quarterly review meetings at the Planning and Development Department would commence tomorrow to accelerate implementation and timely completion of development projects. It was noted that key projects were being tracked under the Project Physical Tracking System. The Chief Secretary emphasized that any planning officer failing to maintain updated tracking sheets would face disciplinary action, stating that delays in public welfare projects would not be tolerated.

Reforms were said to be underway in the Public-Private Partnership (PPP) Unit of the Planning and Development Department, with a new tracking system being launched to support decision-making and expedite implementation of PPP projects. Technical work is in progress on major projects, including the Daraban Economic Zone, Peshawar–Dera Ismail Khan Motorway, and Swat Motorway Phase-II.

Director General PDA briefed the meeting that a PC-I for the uplift of Peshawar had recently been approved, and work on the capital’s improvement projects would begin soon. He added that work on the Northern Section of the Ring Road Missing Link—from Warsak Road to Nasir Bagh—was progressing as per timelines. Issues related to Zones 1, 2, and 5 of Regi Model Town were also being addressed, with the Commissioner Peshawar engaged in negotiations with relevant stakeholders.

The Communication and Works Department is set to construct eight schools under light-gauge structure technology, which will ensure low-cost and time-efficient construction. The same technology will be applied to hospitals and schools to ensure swift completion of public welfare facilities.

The Chief Secretary was further briefed that public participation plays a vital role in service delivery. For this purpose, the Chief Secretary’s Office has designated the official account @CSKPOfficial for receiving public complaints and suggestions. Reported issues are promptly forwarded to the concerned departments and Deputy Commissioners for action, resulting in quick redressal of public grievances.

As part of this initiative, the Chief Secretary has urged citizens to report any neglected or damaged public parks in their areas by tagging the official account @CSKPOfficial along with the location and pictures. Immediate action will be taken on the information received. This initiative is also an integral component of the Good Governance Roadmap Reform Agenda.

زمین پر ناجائز قبضہ، ہری پور سے خاتون کی آر ٹی ایس کمیشن میں شکایت، معاملہ پر رپورٹ طلب

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں چار عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ کمیشن نے شہریوں کے درخواستوں پر سماعت کی۔ ہری پور سے راشدہ بی بی نے زمین کی حد براری کے لیے کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انکی آبائی جائیداد پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ انکی زمین کی حدود کا تعین کیا جائے۔ کمیشن نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ پشاور سے محمد جنید نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اپنی رپورٹ جمع کروائی۔ کمیشن نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیس بند کر دیا۔ نوشہرہ سے جہانگیر خان کے ایف آئی آر کے درخواست پر کمیشن نے کہا کہ درخواست ڈی پی او کو دی گئی ہے، کمیشن کو صرف کاپی موصول ہوئی ہے جس پر کاروائی نہیں کی جا سکتی۔ چارسدہ سے سجاد نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ شہری نے کمیشن کو بتایا کہ لاپتہ شخص واپس گھر آ چکا ہے۔ شہری کے مطمئن ہونے پر کمیشن نے کیس بند کر دیا اور شہری کو ہدایت کی کہ اگر مزید کوئی کاروائی چاہتا ہے تو پولیس سے رابطہ کرے۔ کمیشن نے سرکاری افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے نا کہ ان پر حکومت کا احسان۔

محکمہ ایکسائز میں اعلیٰ سطحی اجلاس، قلمدان کی منتقلی اور اعزازی شیلڈز کا تبادلہ

مشیر برائے ایکسائز احتشام علی اور وزیر صحت خلیق الرحمان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ایکسائز خالد الیاس، ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم، ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمانہ ذمہ داریوں کی باقاعدہ منتقلی عمل میں آئی۔ وزیر صحت خلیق الرحمان نے مشیر ایکسائز احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان سونپتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر مشیر ایکسائز نے وزیر صحت کو الوداعی شیلڈ پیش کی، جس سے باہمی احترام اور ادارہ جاتی تسلسل کی خوبصورت مثال قائم ہوئی۔دونوں کابینہ ممبران نے اپنے نئے قلمدانوں کو مؤثر اور عوامی خدمت کے جذبے سے چلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز کی کارکردگی، اصلاحات اور مستقبل کے اہداف پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور قیادت کی تبدیلی کے باوجود اس کے اہداف میں تسلسل اور شفافیت برقرار رہے گی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و میوزیم فضل شکور خان نے نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت، ثقافت اور ورثے کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و میوزیم فضل شکور خان نے نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت، ثقافت اور ورثے کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے وزیراعلیٰ کا وژن ہے کہ خیبر پختونخوا کو بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرایا جائے، جہاں قدرتی حسن، ثقافتی تنوع اور تاریخی ورثہ ترقی و روزگار کے نئے دروازے کھولے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کی ترقی نہ صرف معیشت کی مضبوطی بلکہ عالمی سطح پر مثبت امیج کے فروغ کے لیے بھی ناگزیر ہے صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار پیر کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ کی ابتدائی بریفنگ حاصل کرنے کے بعد کیا۔سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے وزیرِ سیاحت کو محکمہ کے جاری منصوبوں، نئی سکیموں، ترقیاتی اہداف اور موجودہ کارکردگی سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اس موقع پر محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا تاریخی اور قدرتی مقامات سے مالامال ہے، جنہیں عالمی معیار کے مطابق ترقی دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم کے بعد سیاحت سب سے بڑی صنعت کی حیثیت رکھتی ہے، اور خیبر پختونخوا میں اس شعبے کی ترقی سے ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام سیاحتی ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات حاصل ہو سکیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہری پور ڈیم میں جدید بوٹنگ کی سہولت متعارف کرانے سے ایڈونچر ٹورازم کو مزید فروغ ملے گا، جبکہ ونٹر ٹورازم کے لیے مزید سکی ریزارٹس کے قیام پر بھی کام تیز کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و میوزیم وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وژن کے مطابق اپنی خدمات کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنائے گا، تاکہ خیبر پختونخوا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سیاحت اور ثقافت کا مرکز بن کر اُبھرے۔

وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں انقلابی منصوبے صحت کارڈ پلس کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں انقلابی منصوبے صحت کارڈ پلس کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے،موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے۔ عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی پر مجموعی طور پر 57 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں، 276 مریضوں کو ٹرانسپلانٹ اور کاکلئیر امپلانٹ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے، خیبر پختونخوا کے 158 ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 700 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پلس کے تحت گردے اور جگر کی پیوندکاری، بون میرو ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر مہنگے امراض کا علاج مفت فراہم کیا جا رہا ہے، ژوندون کارڈ کے ذریعے او پی ڈی مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا آغاز بھی ہو چکا ہے، ژوندون کارڈ کے تحت مفت او پی ڈی کا آغاز ضلع مردان سے کیا گیا ہے، جسے جلد صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی، صحت کارڈ پلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے، خیبر پختونخوا حکومت عوام کو باوقار اور معیاری صحت سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی خدمت کا نیا معیار قائم کیا ہے، حکومت خیبر پختونخوا کا انقلابی منصوبہ صحت کارڈ پلس عوام کی خدمت، تحفظ اور شفا کی ضمانت ہے،لاکھوں خاندان صحت کارڈ پلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

زیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ابتدائی وثانوی تعلیم محمد عاصم خان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ و شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

زیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ابتدائی وثانوی تعلیم محمد عاصم خان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ و شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بچوں کی تعلیم اولین ترجیح ہے۔ محکمے میں اصلاحات لا کر بچوں کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق تیار کرنا ہے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ محکمہ تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی اور سکلز متعارف کروائے جائیں گے اور اپنی تعلیمی سٹینڈرڈز کو اس قدر بہتر بنانا ہے کہ نجی سکولوں کے طلبہ و طالبات سرکاری سکولوں میں تعلیم کے لیے آئے۔ تعلیمی سلیبس اور اساتذہ تربیت پروگرامز میں جدید اصلاحات لائے جائیں گے اور تعلیمی بورڈز میں جدید ریفارمز متعارف کروا کر میرٹ بیسڈ کلچر متعارف کروایا جائے گا۔ رٹہ اور نقل کلچر کا مکمل طور پر خاتمہ ہوگا اور تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹائزیشن کی بدولت طلبہ و طالبات کو آسانی فراہم کی جائے گی۔ میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی کر کے اساتذہ کی کمی پوری کی جائے گی اور حکومت کی طرف سے مختص اور ریلیز شدہ بجٹ کو استعمال میں لا کر سابقہ منصوبوں کی تکمیل، نئے منصوبوں کے آغاز اور سکولوں میں ناپید سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے کردار کو مزید فعال بنا کر کوالٹی ایجوکیشن کی مانیٹرنگ کے لئے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جبکہ اتھارٹی کے رپورٹس کے مطابق قصوروار اہلکاروں کے خلاف ای این ڈی رولز کے تحت کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ تعلیم میں سزا و جزا کا عمل شروع کیا جائے گا اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کو جزا اور کم کارکردگی اور قصوروار اہلکاروں کو سزا دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم اورذیلی اداروں کی بریفنگ لیتے وقت کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن محمد خالد، سپیشل سیکرٹریز عبدالباسط اور مسعود کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ای ایم اے سہیل خان مینجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی افتخار مروت، چیئرمین ٹکسٹ بک بورڈ عابداللہ کاکاخیل، مینیجنگ ڈائریکٹر ای ایس ایف قیصر عالم، مینجنگ ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن فریحہ پال، ڈائریکٹریس ایجوکیشن ناہید انجم، ڈائریکٹر ڈی پی ڈی مطہر، ڈائریکٹر ڈی سی ٹی ای منصور، چیف پلاننگ آفیسر زین اللہ شاہ، ایجوکیشن ایڈوائزر میاں سعد الدین اور ڈائریکٹر ائی ٹی صلاح الدین کے علاوہ محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ معاون خصوصی محمد عاصم خان نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ صوبے کے مختلف اضلاع کے آفسز میں اٹانومی اور پی ٹی سی کے جو فنڈ موجود ہیں ان کو زیر استعمال لانے کے لئے 10 دنوں کے اندر پروپوزل تیار کریں۔ سکولوں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر اور سکولوں میں نا پید سہولیات کی فراہمی پر یہ فنڈ خرچ کریں تاکہ بچوں کو تعلیمی سہولیات مل سکیں۔ اور تمام کاموں کے لئے جلد از جلد ٹائم لائن مکمل کریں تاکہ قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ اور وژن کے مطابق اصلاحات لائے جائیں اور محکمہ تعلیم کا ہر ذیلی ادارہ ریفارمز پر مشتمل بریفنگ تیار کرے جس کی تکمیل کے لئے ٹائم لائن مقرر ہو۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم لیٹیگیشن ونگ کو مزید فعال کریں اور میرٹ و انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ معاون خصوصی نے یہ بھی ہدایت کی کہ مدارس کی رجسٹریشن محکمہ تعلیم کا مینڈیٹ ہے اس لیے ہوم اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر پلان کو حتمی شکل جلد از جلد دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی تو محکمہ تعلیم کی طرف سے شروع کردہ کلی کچہریوں کو صوبے کے تمام اضلاع تک توصیع دی جائے اور اس میں کیے گئے فیصلوں اور مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ٹیکسٹ بک بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیمی سال کے آغاز کے پہلے دن بچوں کے ہاتھ میں مفت درسی کتابوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ای ایم اے کی رپورٹس کے مطابق کتابوں کی چپائی کا عمل مکمل ہو اور کوئی اضافی کتابیں نہیں چپنا چاہئے۔ انہوں نے ای ایس ای ایف حکام کو ہدایت کی کہ آن لائن سکولنگ، ٹیلی تعلیم، پوہہ اور آن لائن کلاسز کے آغاز پر کام جلد از جلد مکمل کرے۔ اور وہ عنقریب خود اس کا باضابطہ افتتاع کریں گے۔ اور کامیاب پائلٹ کو پھر صوبے کے دیگر اضلاح تک توصیع دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ جن ماڈل سکولز کے بورڈ ممبران کا دورانیہ پورا ہو چکا ہے نئے ممبران کی تعیناتی کی منظوری کے لئے کیسز فورا بھیج دی جائے اور ماڈل سکولز کے غیر ضروری احراجات کو کم کیا جائے۔ معاون خصوصی برائے تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہمارے 34 ہزار 784 سرکاری سکولز, 3 ہزار 556 گرلز کمیونٹی سکولز اور 1378 اے ایل پی سینٹرز کے علاوہ 2 ہزار 154 بیکس اور این سی ایچ ڈی سینٹرز ہیں۔ جبکہ 11 ہزار 542 نجی سکولوں کو بھی ہم مانیٹر کر رہے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں تقریبا چھ ملین بچے پڑھ رہے ہیں اسی طرح گرلز کمیونٹی سکولوں میں 25 ہزار، اے ایل پی سینٹرز میں 46 ہزار، بیکس اور این سی ایچ ڈی سینٹرز میں 90 ہزار اور نجی سکولوں میں تقریبا تین ملین بچے زیر تعلیم ہیں۔ اسی طرح سرکاری اسکولوں میں ایک لاکھ 85 ہزار اساتزہ, گرلز کمیونٹی سکولوں میں 5 ہزار 600 اساتذہ, اے ایل پی سینٹرز میں 1378 اساتذہ، بیکس میں 2700 اور نجی سکولوں میں ایک لاکھ 31 ہزار 434 اساتذہ بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔ جبکہ 10 کیڈٹ کالجز اور 19 ماڈل سکولز بھی محکمہ تعلیم کی طرف سے بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم کا کل بجٹ 311.896 ارب روپے ہے۔ جس میں ضم اضلاع کے لئے 51.863 ارب روپے، بندوبستی اضلاع کے لئے 311.896 ارب روپے شامل ہیں۔ بجٹ میں امسال 11 فیصد اضافہ ہوا ہے اور موجودہ تعلیمی بجٹ صوبے کے کل بجٹ کا 21 فیصد ہے۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ کل جاری سکیمیں 67 ہیں جن میں خیبر پختونخوا کے 37، ضم اضلاع کے 14 اور اے ائی پی کے 16 منصوبے شامل ہیں۔ جس کے لیے 12.580 ارب روپے مختص ہیں۔ نئے منسوبوں میں خیبر پختونخوا کے 20، ضم اضلاع کے 4, اور اے آئی پی کے 5 منصوبوں بشمول کل منصوبوں کی تعداد 29 ہے۔ اور اس کے لیے 737 ارب روپے مختص ہیں۔ اسی طرح جاری اور نئے منصوبوں کی کل تعداد 96 ہے۔ نئے پی سی ون 29 ہیں جن میں 9 پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کئے گئے ہیں۔ بجٹ کے حوالے سے انہیں بتایا گیا کہ خیبر پختون خواہ کو 3701 ملین، ضم اضلاع کو 736.61 ملین, اور اے ائی پی کو 828 ملین ریلیز کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ سپلیمنٹری گرانٹ ایک ارب روپے اور ضم اضلاع کو بھی ایک ارب روپے ریلیز ہو چکے ہیں۔

رحمت اللعالمین کے آنے سے دنیا میں جہالت اور تاریکی کا خاتمہ ہوا۔سید قاسم علی شاہ

خیبر پختونخوا کے وزیر سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔آپﷺ کی سیرت پاک ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے، مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ نبی پاکﷺ کی تعلیمات اور طرززندگی پر عمل پیرا ہوں، اسی میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنڑہ چائلڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پیر کے روز پشاور میں عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں منعقدہ ایک روحانی اورپروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررکن قومی اسمبلی شندانہ گلزار بھی موجود تھیں۔صوبائی وزیر نے کہا نبی پاک کی بعثت کی بدولت دنیا کو ظلم و جبر اور جہالت و تاریکی سے نجات ملی اور عدل و انصاف کا بول بالا ہوا آپﷺ کو اللہ تعالیٰ نے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا ہے اگر مسلمان نبی کریم کی تعلیمات کو پوری طرح اپنی زندگیوں میں اپنا لیں تو نہ صرف دنیا میں کئی ایک مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا بلکہ آخرت میں بھی سرخرو ہو جائیں گے۔اس موقع پر وزیر سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین سید قاسم علی شاہ اوررکن قومی اسمبلی شندانہ گلزار نے رنڑہ چائلڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک روحانی اورپروقار تقریب کے انعقاد کے اقدام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی محافل کے انعقادکی بدولت نہ صرف روحانی طور تقویت ملتی ہے بلکہ نبی پاک کی تعلیمات سے آگاہی کے ساتھ ان پر عمل پیرا ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رنڑہ چائلڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سٹریٹ چلڈرن اورتعلیم سے محروم محنت کش بچوں کی بہتری، خاص طور پر ان کی صحت و تعلیم سمیت دیگر ضروریات کے لئے کی جانے والی کوششیں قابل قدر ہیں اور معاشرے کی فلاح و بہبودکے لئے دیگر فلاحی اداروں کو بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ اقدامات اٹھانے چاہئے۔ تقریب کے اختتام پرصوبائی وزیر سید قاسم علی شاہ اوررکن قومی اسمبلی شندانہ گلزار نے تقریب کے شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

خصوصی تعلیم و خواتین بااختیاری، حکومت خیبر پختونخوا نے بین الاقوامی یومِ بزرگ شہری 2025 جوش و جذبے کے ساتھ منایا

خصوصی تعلیم و خواتین بااختیاری، حکومت خیبر پختونخوا نے بین الاقوامی یومِ بزرگ شہری 2025 جوش و جذبے کے ساتھ منایا، جس کی میزبانی محکمہ سماجی بہبود نے فاؤنڈیشن فار ایجنگ اینڈ انکلوسیو ڈویلپمنٹ (FAID) اشتراک سے کی۔ اس پُروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر برائے سماجی بہبود، سید قاسم علی شاہ تھے جبکہ سماجی بہبود کے ایڈیشنل سیکریٹری عمرا خان نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔تقریب میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور، وزیر زادہ کیلاش نے خصوصی شرکت کی۔ معزز مہمانوں میں ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر، ریحان گل خٹک؛ ایڈیشنل سیکریٹری اوقاف، حبیب آفریدی؛ جنرل منیجر خیبر ٹی وی، جمشید علی خان؛ چیئرمین سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر عزیزالرحمٰن؛سی ای او فاؤنڈیشن فار ایجنگ اینڈ انکلوسیو ڈویلپمنٹ (FAID)، سید معیز الدین،ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا، شاہد خان شامل تھے۔اس موقع پر مختلف سماجی کارکنان، محکمہ سماجی بہبود کے سینئر افسران، بزرگ شہری، وکلاء، خواجہ سرا نمائندگان، ماہرین تعلیم اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی کارروائی سلمیٰ ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر خواتین بااختیاری نے انجام دی، جو پروگرام کی چیف آرگنائزر اور کمپیئر بھی تھیں۔ انہوں نے محکمہ کی جانب سے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری پروگرامز اور اقدامات پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن بھی پیش کی۔پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمٰن نے بطور محقق بزرگ شہریوں کے حوالے سے ریاستی ذمہ داریوں پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی، جس میں انہوں نے پالیسی سطح پر مزید بہتری اور عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔صوبائی وزیر سماجی بہبود، سید قاسم علی شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی گھروں اور سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ والدین کی بے ادبی یا اُن کی تذلیل کرنے والوں کے خلاف سخت قانون بنایا جائے گا اور ایسے عناصر کو کڑی سزائیں دی جائیں گی تاکہ معاشرے میں والدین کے احترام اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے تجربات اور دعاؤں کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ بزرگوں کی خدمت دراصل اللہ کی رضا اور قومی ترقی کی ضمانت ہے۔ صوبائی وزیر نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین اور بزرگوں کے ساتھ حسنِ سلوک کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ یہی ہماری تہذیبی اور دینی اقدار کی اصل روح ہے۔وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کیلاش نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، اُن کی سماجی شمولیت اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اقلیتی برادری کو باوقار شہری تسلیم کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے محکمہ سماجی بہبود کے کردار کو سراہا۔خطابات میں بزرگ افراد کے لیے صحت کی سہولیات تک آسان رسائی، سماجی تحفظ اور شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیااور ان کی فلاح و بہبود، عزت و تکریم کے لئے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا