خیبر پختونخوا کے وزیر برائے آبنوشی فضل شکورخان کی زیرِ صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے آبنوشی فضل شکورخان کی زیرِ صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف انجینئر ساؤتھ اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ کے افسران اور دیگر سٹاف کی پوسٹنگ و ٹرانسفر کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور قواعد و ضوابط کے مطابق بنانے کے لیے جامع پالیسی کی تیاری پر غور کیا گیا صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک واضح اور قابلِ عمل پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی ناگزیر ہے، تاکہ میرٹ اور انتظامی ضروریات کو یکساں طور پر مدنظر رکھا جا سکے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ کی ضروریات، فیلڈ کی عملی صورتحال اور دستیاب افرادی قوت کو سامنے رکھتے ہوئے جلد از جلد ایک جامع پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی کا مسودہ تیار کریں، جس میں شفافیت، مساوی مواقع اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں صوبائی وزیر نے محکمہ کی پلیسمنٹ کمیٹی کے کردار پر بھی زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پلیسمنٹ کمیٹی کے کوارٹرلی بنیادوں پر باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جائیں، تاکہ پوسٹنگ و ٹرانسفر سے متعلق فیصلے بروقت، مشاورت کے ساتھ اور قواعد کے مطابق کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ اجلاسوں کے انعقاد سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ افسران اور عملے کے تحفظات کا بروقت ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں گڈ گورننس، شفافیت اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، اور پوسٹنگ و ٹرانسفر پالیسی کی حتمی منظوری کے بعد اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں