خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت محکمہ کے سنٹرل ریجن پشاور کی نئی ترقیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت محکمہ کے سنٹرل ریجن پشاور کی نئی ترقیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔جس میں چیف انجینئر سنٹر اور ایکسین سنٹرل ریجن پشاور نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو سنٹرل ریجن پشاور میں نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، سکیموں کی افادیت، موجودہ ضروریات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی منصوبوں پر غور کیا گیا۔صوبائی وزیر فضل شکور خان نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو صاف پینے کے پانی اور بہتر نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے ہدایت کی کہ نئی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور تمام منصوبوں کو شفافیت، معیار اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔صوبائی وزیر نے مزید ہدایت جاری کی کہ سنٹرل ریجن پشاور میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیموں کی منصوبہ بندی کی جائے، فیلڈ لیول پر نگرانی کے نظام کو مؤثر بنایا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ تمام نئی سکیموں کی پیش رفت سے متعلق باقاعدہ رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سنٹرل ریجن پشاور میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں