خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے اہم کار کردگی اجلاس جمعرات کے روز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے اہم کار کردگی اجلاس جمعرات کے روز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، مختلف میگا پراجیکٹس کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تحصیل مٹہ تا کوزہ بانڈئی اور تحصیل خوازہ خیلہ تا چارباغ، ضلع سوات میں گریویٹی بیسڈ واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر اور موجودہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبے پر کام جاری ہے، تاہم فنڈز کی بروقت فراہمی کی صورت میں پراجیکٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے اسی طرح اجلاس میں حویلیاں، ایبٹ آباد میں کورین ادارہ کوائیکا (KOICA) کے مالی تعاون سے گریویٹی بیسڈ محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کے نظام سے متعلق پراجیکٹ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور منصوبے کی مجموعی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا رورل انوسٹمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل سپورٹ پراجیکٹ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں واٹر سپلائی اور سینیٹیشن کے مختلف منصوبوں پر مشتمل ہے، جس کا نظرثانی شدہ پی سی ون منظوری کے لیے متعلقہ فورمز پر جمع کر دیا گیا ہے اسی طرح گریویٹی بیسڈ واٹر سپلائی سکیم مانسہرہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے پر پیش رفت کو مزید تیز کرنے کے لیے مالی وسائل کے حصول پر کام جاری ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر فضل شکور خان نے ہدایت کی کہ مانسہرہ واٹر سپلائی سکیم پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے سعودی فنڈ برائے ترقی سے قرض کے حصول کے لیے دوبارہ گفت و شنید کی جائے صوبائی وزیر نے ضم قبائلی اضلاع کے واٹر سپلائی اور سینیٹیشن سکیموں کے حوالے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ سکیموں کی پی سی ون کی تیاری کو ترجیحات دی جائیں انہوں نے مزید ہدایت جاری کی کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی تمام ترقیاتی سکیموں کی ماہانہ بنیادوں پر پراگریس ریویو اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے صوبائی وزیر نےکا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں