خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی ہدایت پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈی آئی خان ڈویژن ٹانک میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے معاملے پر سخت انتظامی کارروائی عمل میں لائی گئی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی ہدایت پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈی آئی خان ڈویژن ٹانک میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے معاملے پر سخت انتظامی کارروائی عمل میں لائی گئی اس سلسلے میں محکمہ سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چیف انجینئر (سنٹر)، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ریجن پشاور کو عوامی مفاد میں فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نتظامی امور کے تسلسل اور سرکاری امور کی بروقت انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے چیف انجینئر (نارتھ) کو چیف انجینئر (سنٹر)، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ریجن پشاور کا اضافی چارج ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ تاحکمِ ثانی سونپ دیا گیا ہے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے واضح کیا ہے کہ محکمہ میں غیر قانونی تعیناتیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور قواعد سے ہٹ کر کسی بھی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں