خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان سے تاجر اور سبزی و فروٹ فروشوں نے تاجر اتحاد اور سبزی و فروٹ منڈی ضلع چارسدہ کے صدور کی قیادت میں منگل کے روز پشاور میں ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان سے تاجر اور سبزی و فروٹ فروشوں نے تاجر اتحاد اور سبزی و فروٹ منڈی ضلع چارسدہ کے صدور کی قیادت میں منگل کے روز پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سبزی و فروٹ منڈی چارسدہ کے لیے این او سی کے اجرا اور دیگر درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاجر اتحاد ضلع چارسدہ کے صدر افتخار حسین سراب اور سبزی و فروٹ منڈی چارسدہ کے صدر شاہ روم نے ملاقات کی قیادت میں وفود نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ سبزی و فروٹ منڈی چارسدہ کے قیام کے لیے باقاعدہ طور پر این او سی کی درخواست جمع کروائی جا چکی ہے اور اس ضمن میں تمام قانونی تقاضے، قواعد و ضوابط اور مطلوبہ دستاویزی کارروائی مکمل کی جا چکی ہے، تاہم اس کے باوجود تاحال این او سی جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وفود نے اس بات پر زور دیا کہ سبزی و فروٹ منڈی کے قیام سے نہ صرف تاجروں کو سہولیات میسر آئیں گی بلکہ ضلع چارسدہ میں سبزی اور پھلوں کی منظم ترسیل، قیمتوں میں استحکام اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اس موقع پر صوبائی وزیر فضل شکور خان نے وفود کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے جائز مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے حل کے لیے وہ جلد ڈپٹی کمشنر چارسدہ سے تاجر اتحاد اور سبزی و فروٹ منڈی کے صدور کی موجودگی میں ملاقات کریں گے تاکہ تمام قانونی پہلوؤں اور قواعد و ضوابط کی روشنی میں مسئلے کا مستقل اور پائیدار حل نکالا جا سکے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت صوبے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی جائز درخواست میں بلاوجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی وفود نے صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں