خیبرپختونخوا کے وزیر ریلیف، بحالی و آباد کاری عاقب اللہ خان کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام27-2026 سے متعلق اجلاس کا انعقاد

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری عاقب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری آفات سے متعلق بہتر حکمت عملی اور موثر اقدامات یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ ریلیف، بحالی و آباد کاری کا سالانہ ترقیاتی پروگرام27-2026 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری محکمہ ریلیف، ڈائریکٹر جنرل پی ڈٰی ایم اے اور ریسکیو 1122 کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر پہلے سے جاری 20، جبکہ نئے مجوزہ 34، کل 54 ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے کی حساس مقامات پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات یقینی بنانے، عملے کی مؤثر منیجمنٹ جبکہ محکمانہ امور کو ڈیجیٹائز کرانے، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ویئر ہاؤسز کے قیام اور ریسکیو 1122 دفاتر کی تحصیل سطح تک توسیع سے متعلق خصوصی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر عاقب اللہ خان ارلی وارننگ سسٹم کو تیز تر بنانے کے بھی ھدایات جاری کیں تاکہ کسی بھی افت کی صورت میں عوام کو فوری تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے عوام کی بہتر مفاد میں اجتماعی نوعیت کے منصوبوں، بھرپور ہم آہنگی اور تمام امور بروقت نمٹانے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں