خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ریلیف بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر استعداد کار بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنا مشترکہ ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت بھی اس حوالے سے اپنے حصے کی زمہ داریاں پوری کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں منعقدہ قومی ماحولیاتی حکمتِ عملی اور نیشنل ایڈاپٹیشن پلان سے متعلق مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں آئندہ مون سون سے نمٹنے کی تیاریوں، سیلابی خطرات کو کم کرانے، پیشگی وارننگ سسٹمز کو بہتر بنانے، دریاؤں اور نالوں کی نگرانی،حساس علاقوں کی نشاندہی، نکاسی? آب کی بہتری اور کمیونٹی آگاہی مہمات سے متعلق غور کیا گیا، تاکہ ایک جامع و مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے انسانی جانوں اور انفراسٹرکچر کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
