چیف سیکرٹری صوبہ خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ہمراہ بنوں کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری صوبہ خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ہمراہ بنوں کا دورہ کیا۔اس دوران دونوں اعلیٰ حکام نے ڈی پی او آفس بنوں پہنچ کر پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان,ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم اور ڈی پی او یاسر آفریدی،ایس پی سی ٹی ڈی فضل واحد ودیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
چیف سیکرٹری اور آئی جی پی نے گذشتہ شب فتح خیل پولیس چوکی بنوں پر ہونے والے خوارج کے افسوسناک حملے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا واضح رہے کہ خوارج کی جانب سے بارودی مواد کے ذریعے کیے گئے اس حملے میں 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں مانگ کرلواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔دونوں حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات مزید مؤثر اور سخت کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں