خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن پشاور میں کمشنرز محمد ارشاد اور ارشد احمد نے شہریوں کی شکایات کی سماعت کی۔ سماعت میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، بے نظیر وومن یونیورسٹی، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ کئیر کمیشن سمیت کئی اداروں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز (پی آئی اوز) کمیشن میں پیش ہوئے۔
اس موقع پرانجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور فشریز ڈیپارٹمنٹ نے معلومات فراہم کیں۔ جن میں دونوں اداروں سے بالترتیب، مردان کے رہائشی محمد آفتاب نے ایک پراجیکٹ اور اس کے تحت بھرتی شدہ ملازمین اور بھرتی کے کے عمل سے متعلق معلومات، جبکہ پشاورکے رہائشی صدام حسین نے 2017 کے سروس رولزاورکلاس فورملازمین کی سینئارٹی لسٹ کے نقول مانگی تھیں۔
اس کے علاوہ بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور، ہیلتھ کئیر کمیشن، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے مکمل معلومات کی فراہمی کیلئے پانچ دن کا وقت مانگ لیا۔
