صوبے میں آئس نشے کے خلاف آپریشن،پشاور میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والا گروہ گرفتار

صوبے میں آئس نشے کی عفریت سے نوجوان نسل کو بچانے اور اس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے تدارک کے لیے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے ایمرجنسی بنیادوں پر کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں جسکے سلسلے میں پشاور میں ایک اہم کارروائی کے دوران تعلیمی اداروں کے طلباء کو آئس فراہم کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور حالیہ احکامات کی روشنی میں، سیکریٹری ایکسائز خالد الیاس اور ڈائریکٹر جنرل عبدالحلیم خان کی نگرانی میں صوبے بھر میں آئس کے خلاف ہنگامی کارروائیاں جاری ہیں۔ پراوینشل انچارج بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن سعود خان گنڈا پور اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) ماجد خان کی قیادت میں فخر عالم خان انسپکٹر اور حمزہ شاروم خان سب انسپکٹر پر مشتمل EIB سکواڈ نے حیات آباد کے علاقے شاکس مدرسہ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے طلباء کو آئس سپلائی کرنے والے ملزمان طارق، ابراہیم اور سعود رشید کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500 گرام آئس برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ ایکسائز خیبر میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔صوبائی وزیر سید فخر جہان نے معاشرے سے آئس کے سماجی زہر کے خاتمے کے لیے کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہ برتنے کے واضح احکامات محکمہ کو جاری کیئے ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز کو نوجوان نسل کے تحفظ کیلئے پہلی دفاعی اور ایکشن لائن کے طور پر اقدامات اٹھانے کی ہیدایت کی ہے جبکہ محکمہ کو اس ناسور کے حوالے سے پندرہ روز کا ڈیڈ لائن بھی دیا ہے۔

مزید پڑھیں