سید فخر جہان نے بطور صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول چارج سنبھال لیا

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر سید فخر جہان نے پیر کے روز باضابطہ طور پر محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کابینہ میں دوبارہ بطور وزیر شامل کیا جانا پارٹی کے کارکنان اور بونیر کے عوام کیلئے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ وزارت میں انہوں نے کھیل اور امورِ نوجوانان کے شعبے میں ایک جذبے اور عزم کے ساتھ کام کیا اور اپنی کارکردگی کے ذریعے عوام کا اعتماد حاصل کیا۔ اب وہ اکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے اہم شعبے میں اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی نئی وزارت کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے تاکہ عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رہے اور یہ شعبہ ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکے۔سید فخر جہان نے اپنے حلقے کے عوام اور پارٹی کارکنان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون اور ووٹ سے انہیں دوبارہ عوامی خدمت کا موقع میسر آیا۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور وزیرِاعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا ان پر اعتماد باعثِ اعزاز ہے اور وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں