شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

شندور پولو فیسٹیول کے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں سیاحت کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر میں اور مشیر سیاحت ملک عدیل شندور فیسٹیول میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شندور فیسٹیول کے انعقاد کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کر دی ہیں کیونکہ شندور فیسٹیول پاکستان کا مثبت اور پُرامن تشخص دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے، ہر سال شندور فیسٹیول میں بہتری آ رہی ہے اور اگلے سال اسے مزید شاندار بنایا جائے گا اور قائد عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ شندور روڈ کا مسئلہ این ایچ اے کے دائرہ اختیار میں ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی۔ اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے شندور پولو فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پیراگلائڈرز نے پیرا گلائڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ اور شائقین کو لطف اندوز کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان پیرا گلائیڈر کیساتھ بھی ملے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں