ڈگر بونیر میں خصوصی افراد، خواتین اور محروم طبقات کی فوری داد رسی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سوشل ویلفیئر ملک لیاقت علی خان اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر خیبرپختونخوا شریف حسین کی سربراہی میں ضلعی ہیڈکوارٹر ڈگر، بونیر میں خصوصی افراد، خواتین اور محروم طبقات کے مسائل کے فوری ازالے اور داد رسی کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں خصوصی افراد کی مختلف تنظیموں اور نمائندوں، خواتین، سماجی کارکنوں اور علاقہ عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل، مشکلات اور مطالبات حکام کے سامنے پیش کیے۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے شرکاء کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری کا مقصد خصوصی افراد، خواتین اور دیگر محروم طبقات کو ان کی دہلیز پر شنوائی فراہم کرنا اور انہیں درپیش مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانا تھا۔کھلی کچہری میں عظمت علی خان، سالار باچا، شہریار خان، تحریک انصاف کے رہنماؤں بخراد خان، سبخان خان، سمیع اللہ، گوہر خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے خصوصی افراد اور دیگر محروم طبقات کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو ایک مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پیش کیے گئے مسائل پر عملی اور بروقت اقدامات کیے جائیں گے

مزید پڑھیں