اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی یونیورسٹی آف پشاور کے Grand Alumni Homecoming 2025 کے مہمان خصوصی کے طور پر شریک

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے یونیورسٹی آف پشاور میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب یونیورسٹی کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقد کی گئی، جس میں مختلف شعبہ جات کے سابق طلبہ، اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے اپنے خطاب میں اسپیکر بابر سلیم سواتی نے یونیورسٹی آف پشاور کے گذشتہ سات دہائیوں پر محیط علمی و تحقیقی سفر کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارہ صوبے اور ملک دونوں کے لیے فکری، سماجی اور علمی رہنمائی کا مضبوط مرکز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف پشاور نے ہمیشہ باصلاحیت اورباکردارقیادت تیار کی ہے، جو مختلف قومی اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔اسپیکر نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ اور آرگنائزنگ ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اسپیکر نے خصوصی طور پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر جوہر علی خان، صدر الومنی ایسوسی ایشن امجد علی ارباب اور ارباب شہزاد کا شکریہ ادا کیا جن کی محنت، انتظامی قابلیت اور وژن نے اس تاریخی ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی تقاریب سابق طلبہ کو ادارے سے دوبارہ جوڑتے ہیں، نوجوان طلبہ کو رہنمائی دیتے ہیں، اور تعلیمی اداروں کی شناخت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تحقیق کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی اداروں کی مضبوطی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔تقریب میں شرکاء نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی شرکت، خطاب اور یونیورسٹی کے لیے تعاون کے اعلان کا خیر مقدم کیا

مزید پڑھیں