خصوصی طلباء کو پشاور سے نتھیاگلی 4 دن کے سفر پر بھیجا جا رہا ہے۔بیرسٹرفیروز جمال شاہ کاکاخیل

صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، سیاحت ، میوزیم اور آثار قدیمہ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ خصوصی طلباء کو پشاور سے نتھیاگلی 4 دن کے سفر پر بھیجا جا رہا ہے. خصوصی طلباء نتھیہ گلی، ایبٹ آباد اور دیگر خوبصورت مقامات کا دورہ کرینگے اور دل کی آنکھ سے پاکستان کی خوبصورتی کو دیکھیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، سیاحت ، میوزیم اور آثار قدیمہ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے خصوصی طلباء کو پشاور سے نتھیاگلی بھیجنے کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی برکت اللہ بھی موجود تھے۔
نگران صوبائی وزیر بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمارے صوبے کے واجبات ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ جب تک اللہ نے موقع دیا ہے ہم دل سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں میں موجود ہنر کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کرینگے،خصوصی بچوں سے پیار محبت، اللہ کی رضا کے لیے ہم پر فرض ہے۔ یہ سفر سیاحت کے لیے فائدہ مند ہوگا اور خصوصی طلبہ کے لیے یادگار سفر ہوگا۔ بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ جو قابلیت اور صلاحیت ان خصوصی بچوں کو اللہ نے دی ہے، وہ قابل ستائش ہے،

مزید پڑھیں