نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، انکی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے، تاج محمد ترند

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد ترند جمعرات کے روز نظامت امور نوجوانان کا دورہ کیا، جہاں انہیں مختلف سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا اور محکمے کی کارکردگی، ترقیاتی و غیر ترقیاتی منصوبوں سمیت درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان سعادت حسن ز ڈائریکٹر جنرل تاشفین حیدر، ڈائریکٹر یوتھ افئیر ز نعمان مجاہد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر مشیرِ وزیرِ اعلیٰ تاج محمد ترند نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹھیکیدار کو ایڈوانس پیمنٹ نہیں دی جائے گی، ادائیگی صرف کام مکمل ہونے کے بعد ہوگی۔ محکمے میں زیرو کرپشن ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، اس موقع پر ڈائریکٹر نعمان مجاہد نے مشیر وزیراعلی کو محکمے کو درپیش مشکلات و دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نے مشیرِ وزیرِ اعلیٰ کو محکمہ کی سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی فلاح کے لیے انٹرنشپ پروگرامز، لیپ ٹاپ سکیم اور آسان اقساط پر قرضوں کے مزید پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں، جن سے صوبے کی نوجوان نسل کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ مشیرِ وزیرِ اعلیٰ نے محکمے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے جاری منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا نوجوانوں کی ترقی و انکو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ہماری ابادی زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، بانی چئیر مین عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرینگے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔

مزید پڑھیں