ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ مکمل

ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ کا عمل مقررہ مدت سے پہلے خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام سات ڈویژنز میں 20 جنوری 2026 تک ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی پرنٹنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ زیر التواء تمام کارڈز کی بیک لاگ بھی کلیئر کر دی گئی ہے۔پرنٹ شدہ ڈرائیونگ لائسنس کارڈز صوبے کے تمام اضلاع میں متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (جنرل) کے دفاتر کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ پشاور میں یہ کارڈز ڈرائیونگ لائسنس برانچ، پشاور کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز اپنی متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے وصول کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں