صوبے میں ٹرانسپورٹ کے جدید،محفوظ اور ماحول دوست نظام کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں جائیں

گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بلدیات،ٹرانسپورٹ،مواصلات و تعمیرات،زرا عت اور ہاؤسنگ آصف رفیق نے خیبر پختونخوا اربن موبلٹی اتھارٹی کے حکام سے کہا ہے کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کے جدید،محفوظ اور ماحول دوست نظام کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں اور خاص کر عام آدمی کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات دی جائیں تاکہ حکومتی اقدامات کی بدولت عوام کو بہترفوائد مل سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں خیبر پختونخوا اربن مبلٹی اتھارٹی کے منعقدہ بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد زبیر خان،منیجنگ ڈائریکٹر افتخار خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایم ڈی اربن موبلٹی اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا ار بن موبلٹی اتھارٹی 2016 میں قائم کی گئی اور اس کی اہم ذمہ داریوں میں صو بے کے بڑے شہروں کے اندر ماس ٹرانزٹ کے لیے جامعہ پالیسی اور حکمت عملی تیار کرنا اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے ضلعی اداروں کو ٹاسک دینے کے ساتھ اس کی نگرانی کرنا شامل ہے۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ کے نظام کو ماحول دوست بنا نے اور آلودگی میں کمی لانے سمیت معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھی اتھارٹی کے اقدامات جاری ہےں۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور میں بی آر ٹی، اتھارٹی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور اتھارٹی اب پشاور کی طرز پر مردان،ایبٹ اباد،سوا ت سمیت دیگر بڑے شہری مراکز میں بھی جدید اربن موبلٹی سسٹمز کے قیام کے لیے منصوبہ بندی کررہی ہے۔

مزید پڑھیں