ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا میں نئے وزیرِ محنت فیصل خان ترکئی کے آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ محنت کا استقبال سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ جناب شیر عالم خان نے کیا، جن کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سیف اللہ خان، ڈائریکٹر ایجوکیشن عارف علی، ڈائریکٹر فنانس محمد علی، ڈائریکٹر جنرل ورکس آصف مجید اور بورڈ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ محنت کو ورکرز ویلفیئر بورڈ کے دائرہ کار، جاری منصوبوں اور مزدوروں و ان کے بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری شیر عالم خان نے بورڈ کے کام، ترقیاتی منصوبوں اور مزدوروں کو درپیش چیلنجز سے بھی وزیر کو آگاہ کیا۔
وزیرِ محنت نے مزدوروں کے مسائل کو قواعد و ضوابط کے مطابق جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام انتظامی و تعلیمی امور کی نگرانی اور بہتری پر خصوصی توجہ دیں۔
اس کے علاوہ وزیر نے ریگی شاہی بالا الاٹمنٹ پر بھی بحث کی اور ہدایت دی کہ یہ پلاٹ جلد از جلد الاٹ کیا جائے۔ وزیرِ محنت نے مزید کہا کہ الاٹمنٹ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے انکروچمنٹ (Encroachment) تجاوزات کے مسائل پر فوری توجہ دی جائے اور الاٹمنٹ کی تقریب کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ باقاعدہ افتتاح کیا جا سکیں۔
صوبائی وزیر لیبر کا بورڈ کا یہ دورہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقات بورڈ کے نظام میں مزید شفافیت لانے اور ملازمین، ورکرز اور ان کے بچوں کیلئے اٹھانے والے فلاحی اقدامات کو مزید مضبوط اور موثر کرنے کا عہد ظاہر کرتی ہے
