اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ نے ایس ڈی او پیسکو کے ہمراہ نیو سبزی منڈی میں بجلی چوری کے خلاف اپریشن جاری کیا۔آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی بجلی کے کنڈے ہٹائے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث8 افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا۔اس موقع پر اے سی نے کہا کہ بجلی کی مسلسل فراہمی اور لوڈشیڈنگ سے نجات کا واحد حل بجلی میٹرز کی تنصیب، کنڈا کلچر کا خاتمہ اور بقایا جات کی ادائیگیاں ہیں اس لئے بجلی چوری سے اجتناب کر کے صحیح طریقے سے بجلی کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی چوری کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور عوام پر اس کا اثر پڑتا ہے اس لئے اس فعل سے توبہ کر کے ملک کو ترقی پر گامزن کرنے کا عہد کر کے ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں۔