انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجیز کرک کو جدود خطوط پر استوار کرکے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے آہنگ تربیت دیں گے مشیر توانائی سرفراز علی شاہ

خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی مشیر توانائی و برقیات اور منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجیز کرک کو جدود خطوط پر استوار کرکے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے آہنگ تربیت دیکر آئل اینڈ گیس اور پٹرولیم سیکٹر کے ضروریات پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو جدید ٹیکنولوجیز کورسز پڑھانے کیساتھ ساتھ پریکٹیکل تربیت اور سائٹس کے دورے بھی کروائے جائیں گے تاکہ وہ مکمل طور پر تیار ہوسکیں۔ ان حیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم ٹیکنالوجیز کرک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری توانائی و برقیات ناصر خان سپیشل سیکرٹری تاشفین حیدر، انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئل اینڈ گیس اور پٹرولیم سیکٹر کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ جن کی ایکسپلوریشن کیلئے ہم سکلڈ لوگ تیار کرہے ہیں۔ تاکہ صوبے اور ملک کے توانائی ضروریات کو پورا کیا جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ 250 کنال اراضی پر قائم ہونے والے انسٹیٹیوٹ میں محتلف ٹیکنالوجیز کے تین سالہ ڈپلومہ کورسز کیساتھ ساتھ شارٹ ٹرم کورسز بھی کروائے جائیں گے۔ مشیر توانائی نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ انسٹی ٹیوٹ کے باقی ماندہ تعمیراتی کام جلد ازجلد مکمل کریں۔ اور سٹاف کی کمی کو پوری کرنے کیساتھ ریلیز شدہ بجٹ بروقت خرچ کریں۔

مزید پڑھیں