خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے قانون، پارلیمانی امور، انسانی حقوق اور محکمہ اوقاف جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں میں مثبت اقدامات ٹھائیں جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشت روز محکمہ اوقاف کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر اسد علی خان، ایڈمنسٹریٹر اوقاف حامد علی گگیانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتاگیا گیا ک ہ 20200کینال اراضی محکمہ کے زیر تسلط ہے جبکہ 42716کینال زمین غیر قانونی طور پر غیر متعلقہ افراد کے قبضے میں ہے اسی طرح محکمہ نے اب تک 1451کینال زمین اور 105دکانیں قابضین سے واگزار کرائی ہیں جبکہ اراضی کے740 مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ صوبائی وزیر کو مزید بتایاگ یا کہ محکمہ کے اثاثاجات سے محکمہ کو سالانہ تقریبا 270ملین روپے آمدن ہو رہی ہے اور صوبہ بھر کے 16888آئمہ مساجد کو 10ہزار روپے ماہانہ بطور اعزازیہ دیا گیا ہے اسی طرح 173اقلیتی پیشواؤں کو بھی اعزازیہ دیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس میں فنڈز کی فراہمی اور غیر قانونی طور پر قبضہ میں لی گئی زمین کو بھی واگزار کرایا جائے گا اسی طرح ریکارڈ کی ڈیجٹیلائزیشن بھی مکمل کی جائے گی۔