زیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس کے تمام پیشہ ورانہ اور عمومی امور کو ڈیجیٹائز کرنے میں تیزی لانے کی ہدایت

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس کے تمام پیشہ ورانہ اور عمومی امور کو ڈیجیٹائز کرنے میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ حقوق صارفین کے حوالے سے محکمہ کی جانب سے خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں بہتری لانے پر زور دیا ہے۔انھوں نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں سے منسوب خصوصی وسائل اور پیداواری اشیا کا ریسورس میپنگ کلسٹر بنایا جائے تاکہ ہر علاقے کی خصوصی مصنوعات اور پیداواری اشیا کا پورا ڈیٹا موجود ہو۔ انھوں نے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کو ایک فعال اور منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے بھی متعلقہ حکام کو مناسب اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات انھوں نے بدھ کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈسٹریز اینڈ کامرس کا دورہ کرنے کے موقع پر ادارے کے حوالے سی لی گئی بریفنگ کے دوران جاری کیں۔ڈی جی انڈسٹریز کبیر آفریدی،ڈائریکٹر انڈسٹریز محمد حنیف اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاون خصوصی کو ادارے کی کارکردگی،حاصل کردہ اہداف اور پیشہ ورانہ زمہ داریوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔انکو بتایا گیا کہ محکمہ 26 اضلاع میں علاقائی دفاتر کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کرہا ہے جبکہ حقوق صارفین کے حوالے سے 5086 کیسز کے فیصلے ہوئے ہیں جس میں 4700 ملین روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔انکو بتایا گیا کہ58147 انسپکشن کرائے گئے ہیں جبکہ جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک مالی سال کے محاصل کا 86 فیصد ہدف بھی پورا کیا گیا ہے۔انکو مزید بتایا گیا کی خیبر پختونخوا رجسٹریشن گودام ایکٹ 2021 کے رولز کو حتمی شکل دی گء ہے اور اسے کابینہ سے منظور ی کیلئے متعلقہ حکام کو ارسال کیا گیا ہے۔اسی طرح انڈسٹریز کامرس اینڈ ٹریڈ سٹیٹسٹکس ایکٹ کے رولز بھی فائنل کئے گئے ہیں۔ انکو بتایا کیا گیا ریسورس میپنگ ڈیٹا کو اکٹھا کرکے اس کو رپورٹ کی شکل میں حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔انکو بتایا گیا کہ محکمہ کیساتھ 1932 فرمز کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جبکہ ایم آئی ایس سسٹم کے قیام سے محکمہ کی فیلڈ سرگرمیوں کو سسٹم پر ڈال کر اسے ڈیش بورڈ پر محکمہ کیساتھ شئر کیا جاتا ہے۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ محکمہ میں روایتی طریقے کے بجائے سارے امور کو آن لائن بنایا جائے اور محکمہ کیساتھ رجسٹریشن اور آپریشنل سرگرمیوں کے سارے عوامل کو بھی عوام کی آسانی کیلئے ڈیجیٹل طریقے پر ڈالا جائے۔انھوں نے محکمہ کے ایم آئی ایس سسٹم میں ضرورت کے مطابق مزید امکانی خصوصیات کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں