صوبائی وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی نے کہاہے کہ سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات کو بروقت مفت دریسی کتابوں کی فراہمی اولین ترجیح

صوبائی وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی نے کہاہے کہ سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات کو بروقت مفت دریسی کتابوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہاکہ بروقت منصوبہ بندی کے تحت اب تک تقریباً 58 فیصد سپلائی مکمل کی گئی ہے جبکہ ہماری کل سپلائی 3 کروڑ 39 لاکھ ہے، جن طلباء کو سابقہ طلباء کی کتابیں ملنی ہے، وہ بھی تقریباً تکمیل کے مراحل میں ہے جس سے امسال بچوں کو بروقت درسی کتابیں مل جائیگی۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ بروقت محکمہ خزانہ سے ریلیز کے حوالے سے مشاورت کے اچھے نتائج آئے ہیں اور ہم نے پرنٹرز کو ڈیڑھ ارب روپے بروقت جاری کردیے ہیں، مزید ادائیگی کے لئے بھی وزیرخزانہ سے بات چیت کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفت درسی کتب کی سپلائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبدالاکرم، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ محمد فرالثقلین، ممبرٹیکسٹ بک بورڈ محمد ولی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

بریفنگ کے دورن صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ نرسری کی 100 فیصد سپلائی مکمل ہے اور سپلائی شیڈول بھی اچھی ہے، چند اضلاع کی سپلائی محکمل ہوگئی ہے جبکہ چند کی عید سے پہلے مکمل ہوجائیگی۔ مکمل اضلاع میں ٹانک، ملاکنڈ، ہنگو، کوہاٹ اور صوابی شامل ہیں۔ جبکہ منصوبہ بندی کے مطابق پرائمری لیول پر 453 سرکلز، اور سیکنڈری کے 80 سرکلز ہیں جن میں 50 سرکلز کی سپلائی مکمل ہے۔
وزیرتعلیم نے ہدایات جاری کی کہ دورافتادہ اور پہاڑی علاقوں کو خصوصی توجہ دیں تاکہ وہاں پر سپلائی بروقت مکمل ہوجائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسز او ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں تشکیل دی جائے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر سپلائی بروقت مکمل ہوسکیں۔ وزیرتعلیم نے مزید ہدایات جاری کہ انرولمنٹ مہم میں موجودہ ٹارگٹڈ طلباء کوبھی شامل کریں تاکہ ان کو بھی بروقت کتابین مل سکیں۔
دریں اثناء وزیرتعلیم کو داخلہ مہم سال 2024 کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایاگیا کہ صوبہ بھر میں کامیاب داخلہ مہم جاری ہے اور امسال طلباء کے تمام تر ریکارڈ آن لائن دستیاب ہیں۔ وزیرتعلیم نے ہدایت جاری کی کہ لڑکیوں کی تعلیم اولین ترجیح ہے، اس پرخصوصی توجہ دی جائے۔ گراس روٹ لیول پر داخلہ مہم چلایاجائے۔ آئمہ مساجد، ناظمین، مشران علاقہ اور سب اس داخلہ مہم میں حصہ لیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو داخلہ کروا کر ان کو زیور تعلیم سے اراستہ کرسکیں۔#

مزید پڑھیں