مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کی جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات

اسلام (شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کی جمعیت علمائے اسلام (شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق سینیٹر اسلم بلیدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔قائدین کا ملک میں مفاہمت کے فروغ، سیاسی تعاون اور اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔قائدین نے مولانا محمد خان شیرانی سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی طرف سے مولانا محمد خان شیرانی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عمران خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے مولانا محمد خان شیرانی اور ان کی جماعت کے قائدین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی کی سیاسی و دینی خدمات کا عمران خان اور پی ٹی آئی کے ہاں بہت احترام ہے،ملک میں مفاہمت، باہمی تعاون اور اعتماد کی فضا کے فروغ میں ان کے اہم کردار کے خواہشمند ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کی طرف سے مولانا شیرانی کو خیبرپختونخوا آنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر مولانا شیرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کے ذریعے ملک کو ٹکراؤ سے نجات دلانی چاہیے،ملک میں مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے محمد علی درانی کو مزید فعال اور اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ جب کہ سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ مولانا شیرانی کی دینی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہیں، زندگی کے ہر شعبے میں ان کا بے حد احترام اور عزت ہے، مولانا محمد خان شیرانی نے عمران خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور دعا کے لیے آنے والے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں