نگران وزیراعلی کے مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، آبنوشی اور مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر سید سرفراز علی شان نے وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے حکام کو ہدایت جاری

نگران وزیراعلی کے مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، آبنوشی اور مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر سید سرفراز علی شان نے وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ بالخصوص فارن فنڈڈ منصوبوں کی فزیبلٹی کے وقت زمین کی خریداری، حصول کے طریقے کار، احراجات اور دیگر ضروری عوامل کو مدنظر رکھا جائے اور سیکشن فور کے علاوہ دیگر ذرائع سے ان اضلاع میں جہاں زمین کی کمی ہے زمین کے حصول کے لیے لائحہ عمل طے کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت جاری کی کہ تمام جاری صوبائی، وفاقی اور فارن فنڈڈ ترقیاتی منصوبوں میں اخراجات بھی شیڈول کے مطابق ہو اور کوشش کریں کہ ریلیز شدہ ترقیاتی بجٹ بروقت خرچ کیا جا سکیں تاکہ ترقیاتی کام متاثر نہ ہو۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کی ڈیڈ لائن اور پلان کا پروپوزل اگلے ہفتے بھیجا جائے تاکہ جن منصوبوں کی تکمیل قریب ہو ان پر بھرپور توجہ دی جائے اور کثیر المعیاد منصوبوں کے لیے ابھی سے پالیسی بنائی جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے مکہ منصوبہ بندی و ترقیات کے فارن فنڈڈ منصوبوں پر بریفنگ لیتے وقت جاری کی۔ اجلاس میں چیف پی اینڈ ڈی اختررحمان اور دیگر پلاننگ افیسرز نے شرکت کی۔ نگران مشیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے اور ہدایت کی کہ ان تمام منصوبوں کی نشاندہی کریں جن میں مسائل ہو تاکہ ان کے بروقت حل کے لیے اقدامات کیے جائیں اور جن منصوبوں میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی یا دیگر مسائل ہو ان کی بھی نشاندہی کریں تاکہ ان کو بھی بروقت توجہ دی جا سکے تاکہ عوامی مفاد میں شروع کردہ منصوبے متاثر نہ ہو۔

نگران مشیر کو بتایا گیا کہ اس وقت خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں میں مختلف نوعیت کے 66 فارن فنڈڈ منصوبوں پر کام جاری ہیں۔ جن میں روڈز ، صحت ، تعلیم انرجی اور فلاح و بہبود کے دیگر سیکٹرز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں