وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور کے حکام کو کالج کے لیبز میں نصب جدید تربیتی آلات کو ادارے کی مالی استحکام کیلئے پیداواری نقظہ نظر سے بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور کے حکام کو کالج کے لیبز میں نصب جدید تربیتی آلات کو ادارے کی مالی استحکام کیلئے پیداواری نقظہ نظر سے بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ادارہ اپنے مالی وسائل کو بڑھانے اور اخراجات میں خود انحصاری کیلئے ممکنہ ذرایع تلاش کرے۔انھوں نے کہا کہ ادارہ اپنے تربیتی سرگرمیوں کیساتھ کمرشل بنیادوں پر اپنے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے بھی سوچیں اور اس ضمن میں انھیں معقول تجاویز پیش کریں۔ انھوں نے مذکورہ کالج انتظامیہ اور سٹاف کو اپنے فرائض منصبی ذمہ دارانہ انداز میں سر انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات انھوں نے اج گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوہاٹ روڈ پشاور کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پر کالج انتظامیہ اور حکام کو صادر کئے۔اس موقع پر کالج پرنسپل انجینئر سید قاسم شاہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔معاون خصوصی نے کالج کے مختلف تدریسی شعبوں کے تربیتی لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا اور انھیں کالج لیبارٹریز میں نصب جدید آلات اور مشینوں کی خصوصیات،کام اور مختلف ٹیکنالوجیز کیلئے ان آلات کی تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔معاون خصوصی نے دورے کے دوران عملے کی حاضری کا جائزہ لینے کیلئے رجسٹر بھی چیک کیا اور کالج کے تدریسی و دیگر عملے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔انھوں نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیمی اداروں میں موجود ایڈوانس تربیتی آلات اور مشینوں کو پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے اور طلبہ کا انحصار محض تھیوری اور ڈگری پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ ان اداروں سے فارغ طلبہ باقاعدہ طور پر سکلڈ اور با مہارت ہونے چاہئے۔انھوں نے کہا کہ کالج اپنے آلات اور مشینی اثاثوں کو ادارے کی خودکفالت کیلئے استعمال میں لائے تاکہ ان کے ذریعے کالج کو مالی فوائد بھی پہنچے اور اس سلسلے میں انھوں نے ممکنہ تجاویز انھیں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں