وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری ملک نیک محمد خان داوڑ سے منگل کے روزمختلف وفود نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل و تجاویز سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے وفود کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے پی ڈی ایم اے کی جانب سے شمالی وزیرستان کی خدی مارکیٹ کمپلیکس کے متاثرین کو 3 کروڑ 21 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک بھی دیا۔ یاد رہے کہ خدی مارکیٹ کمپلیکس ایک بم دھماکے میں تباہ ہو ئی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں دکاندار اور کاروباری افراد شدید متاثر ہوئے تھے۔ملک نیک محمد خان داوڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت متاثرہ خاندانوں اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی