خیبرپختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے باران ڈیم کی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے، ممندخیل قبیلے کو جلد از جلد معاوضے دیئے جائیں گے، اس سلسلے میں کسی کے ساتھ حق تلفی نہیں کی جائے گی۔ممندخیل قبیلے کے ساتھ ہمارا خونی رشتہ ہے اس کا بھی خیال رکھا جائے گا مندخیل قبیلے کو ایک خونی رشتے کی حیثیت سے دیکھیں گے ممندخیل قبیلے کے حقوق کا تحفظ اور پاسداری کریں گے اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پختون یار خان نے ممندخیل قبیلے کے مشر ملک میر شمد خان سے اپنی رہائش گاہ میرا خیل میں ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر ملک دل شمد خان بھی موجود تھے ملک میر شمد خان نے صوبائی وزیر پختونیار خان کو ممندخیل قبیلے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا اور کہا کہ باران ڈیم کیلئے ہم نے اراضی دی ہے لیکن ہمیں احتجاجی مظاہرے اور جرگے منعقد کرنے کے باوجود معاوضوں کی ادائیگی سے محروم رکھا گیا ہے صوبائی وزیر پختون یار خان نے ممندخیل قبیلے کے مشران کو یقین دلایا کہ معاوضے کی ادائیگی ممندخیل قبیلے کا حق ہے جبکہ اراضی کے بدلے رقم ادائیگی کو ممکن بنائیں گے کیونکہ صوبائی حکومت کا منشور ہرگز یہ نہیں عوام تکلیف میں ہوں صوبائی حکومت ذخموں پر مرہم پٹی کرنے کا کردار ادا کرے گی ہماری حکومت عوام دوست ہے پی ٹی آئی کا منشور عوام کو ان کی دہلیز پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے۔