خیبرپختونخوا کے وزیر لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ

خیبرپختونخوا کے وزیر لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کوریلیف دینے کے لئے پرعزم ہیں عوامی مشکلات کا ازالہ کرنا اور عام لوگوں کی حالت زندگی بہتر بنانا اولین ترجیح ہے عوامی مفادات عزیز ہیں اور عوامی مفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جبکہ زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کردی ہے, ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر نے اپنے حجرہ میں معززین علاقہ کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق خیبرپختونخوا میں ترقی و خوشحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے خیبرپختونخوا میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں اور ہرقسم دباؤ کی پرواہ کئے بغیر عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی کاسفر جہاں رُک گیا تھا وہاں سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے قیادت میں شروع ہو چکا ہے عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائیں گے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے جس جرأت وبہادری اور امید کے ساتھ عمران خان کا ساتھ دیا ہے وہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے انشاء اللہ بہت جلد قائد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے انہوں نے کہا کہ عوام نے ترقی اور جمہوریت کے دشمنوں کومسترد کردیا ہے کسی کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام تر اقدامات اٹھاکر ترقی اورخوشحالی کے ادھورے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے پی ٹی آئی کارکنان اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بھرپور انداز میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی سربراہی میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں کے تعداد میں جس جرآت و بہادری کیساتھ شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا وہ قابلِ تحسین ہے۔

مزید پڑھیں