خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک و فشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے اخون بابا سیدو شریف میں دو فریقین کے درمیان صلح کرادی دونوں فریقین نے تمام تر اختلافات کو ختم کرکے امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے کا عزم کیا اور بغلگیر ہو کر ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا تفصیلات کے مطابق اخون بابا سیدو شریف کے دو فریقین فریق اول حاجی غمے فریق دوم شیر افضل کے درمیان کچھ دن پہلے لڑائی ہوئی تھی اور ممکنہ طور پر مزید جھگڑے فساد کا خطرہ تھا جس میں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان ناراضگی ختم کردی اور صلح کرادی اس موقع پر ایم این سہیل سلطان، چیئرمین سیدو شریف 2 حیدر علی خان اور دیگر مشران بھی موجود تھے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ مسلمانوں میں صلح کروانا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور اعلیٰ درجہ کی عبادت ہے اسلام ہمیں امن اور محبت سے رہنے کا درس دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو صلح کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو رضائے الٰہی کیلئے معاف کرتے ہیں دو مسلمانوں کے درمیان صلح کرانا عین عبادت اور صدقہ ہے جرگہ کے اختتام پر دونوں فریقین کے افراد نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ عین انصاف اور میرٹ پر یہ صلح کرائی ہے ہم ان کے شکرگزار ہیں کہ ہم آج ایک ہوئے ہیں اور سنگین مقدمات کے مذید نقصانات سے بچ گئے ہیں۔