صوبائی وزیر لائیو سٹاک و فشریز فضل حکیم خان یوسفزئی کا سیدو شریف ہسپتال کا دورہ، اسلام آباد مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے صوبائی وزیر کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما آفتاب عالم اور دیگر بھی ہمراہ تھے فضل حکیم خان یوسفزئی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کارکنان کی جرت اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں جس دلیری اور بہادری سے پی ٹی آئی کارکنان قائد عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ڈی چوک اسلام آباد پہنچے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا پارٹی اور عوام ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے کہا کہ ڈی چوک واقعہ افسوسناک ہے پرامن مظاہرین پر تشدد ناقابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی اور ورکرز پر ڈی چوک اور مختلف جگہوں پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر قسم تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے حوصلے بلند ہیں یہ جبر اور ظلم عمران خان اور ان کے کارکنوں کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط کر رہا ہے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کے مشن کو اپنی آخری سانس تک جاری رکھیں گے گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کے خاندانوں کیساتھ ہم کھڑے ہیں، ہم گرفتار ورکرز کو رہا کرائیں گے۔