خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی راہ میں حائل ہونے والوں اور رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والا جلسہ ہر صورت کامیاب بنائیں گے جس میں ہر بار کی طرح اس بار بھی بنوں سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ شریک ہو گا، جلسہ میں شرکت کرنے والے کارکنوں کو تمام تر سہولیات مہیا کریں گے،9 نومبر کا جلسہ ایک تاریخ ساز جلسہ ہوگا جس میں خیبر پختونخوا کے کونے کونے سے منتخب نمائندے،عہدیدار اور کارکناں شریک ہوں گے جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور تاریخ ساز خطاب کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی دیں گے۔ صوبائی وزیر پختون یار نے کہاکہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے،ہماری حکومت خیبرپختونخوا میں حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرے گی اور ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بنوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے اور یہاں کے عوام کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ کرکے عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی طرف گامزن کریں گے۔

مزید پڑھیں