خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو گروپ

خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سیدوشریف کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، عید کے بعد سوات کے عمائدین کا جرگہ طلب کرینگے جس میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے مستقبل کے حوالے سے اُن سے تجاویز لی جائیں گی عوام مطمئن رہیں کوئی بھی فیصلہ عوام کی مرضی کے خلاف نہیں کیا جائے گا، عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے عوامی مفادات پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سوات ہمارا گھر ہے اس کی بہتری کیلئے اقدامات اُٹھائیں گے، وہ پشاور میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کو ایم ٹی آئی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں سوات سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے چیئرمین ڈیڈیک سوات اختر خان ایڈوکیٹ، ممبران صوبائی اسمبلی حمید الرحمان، سلطان روم خان، محمد نعیم کے علاوہ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن برائے ہیلتھ ڈاکٹر مدیر خان، انصاف ڈاکٹرز فورم کے ڈاکٹر محمد خالد، انصاف ڈاکٹرز فورم کے فنانس سیکرٹری ڈاکٹر علینہ علی شاہ اور دیگر حکام بھی شریک تھے، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے مستقبل کا فیصلہ عوامی رائے کے بغیر نہیں کیا جائے گا پہلے عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے حوالے سے عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا اور اس سلسلے میں عید الاضحیٰ کے فوراً بعد سوات کے سیاسی و علاقائی مشران کا جرگہ بلائیں گے جس میں اُن سے تجاویز لئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مفادات سے ہر گز غافل نہیں اور عوامی رائے کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں