وفاقی حکومت صرف خیبر پختونخوا پر ذمہ داری نہ ڈالے بلکہ خود بھی اپنا کردار ادا کرے۔ مشیر اطلاعات
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا ہی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے وفاقی حکومت اس حوالے سے تمام ترذمہ داری صوبے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی وفاقی حکومت دہشت گردی کے معاملے پر انتہائی غیر سنجیدہ رویہ اپنا رہی ہے اور خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے وفاق کے کردار پر برہمی اور افسوس کا اظہار کر رہی ہے کیوں کہ وفاق کی غیر سنجیدگی اور افغانستان کے ساتھ سرد مہری کے باعث دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے دوسری جانب وفاقی حکومت نہ خود افغانستان سے مذاکرات کر رہی ہے اور نہ ہی خیبر پختونخوا حکومت کو کرنے دے رہی ہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان سے بات چیت کے لیے وفاق کو ٹی او آرز بھیجے ہیں لیکن وفاق نے ان ٹی او آرز کوسرد خانے میں ڈال دیا ہے اور اس حوالے سیتاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر ٹی او آرز کی منظوری دے تاکہ افغانستان سے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو سکیخیبر پختونخوا حکومت ملک اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں افغانستان میں وفد بھیج رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسے یقینی بنانا صوبائی حکومت اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے