انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد جو 2008 سے اپنی سروس کا آغاز کرنے والا خیبر پختنخوا کا واحد ادارہ ہے۔ جہاں مثانہ،گردوں کے مختلف امراض اورگردوں کی پیوندکاری، رینل ٹرانسپلانٹ کے علاوہ مفت ڈائلسز سروس فراہم کی جارہی ہیں امسال انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کی او پی ڈی میں 149893 مریضوں کا معائنہ کیا گیا.جبکہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 26836، نیفرالوجی کے 40873۔یورولوجی کے 82184مریضوں کو ہسپتال کی تمام سہولیات فراہم رہیں۔ میڈیا سیل ایم ٹی آئی۔ ایچ ایم سی۔پشاور کے مطابق ہسپتال میں 7149 مریضوں کو داخل کیا گیااور 7940 مریضوں کی چھوٹے بڑے اپریشنز کئے گئے۔ لیبارٹری کے 433698 اور ریڈیالوجی 57357 مریضوں کو سہولیات دستیاب رہیں۔ علاوہ ازیں 27369 مریضوں کو ڈائلیسس کی مفت سروسز فرام کی گئی اور 38 مریضوں کے ٹرانسپلانٹ کئے گئے۔امسال ائی کے ڈی نے بہترین کارکردگی پر ائی ایس او سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا اور رینل ٹرانسپلانٹ کا دوبارہ اغاز بھی کر دیا۔ مریضوں کا اعتماد اور روز بروز بڑھتی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے 102 بستروں کی تعداد کو بڑھا کر 309 بستروں پر مشتمل کر دیا۔بستروں کی گنجائش کے علاوہ آئی کے ڈی میں نیو او پی ڈی اورائی بی پی بلاک، پرائیویٹ رومز، 4 یورولوجی یونٹس, مزید ایک اور نفرالوجی یونٹ، پیڈیا ٹرک اور ٹرانسپلانٹ کی علیحدہ سہولیات اور زنانہ مردانہ ڈائلیسس انتظار گاہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔آئی کے ڈی ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر ٪35 سے ٪40 یورولوجی کے مریضوں کو سٹی سکین کی ضرورت پڑتی ہے اسی بنا پر یونی سی آر کی جانب سے عطیہ کی گئی سٹی سکین مشین کی سہولت مریضوں کو روا ں دوا ں رہی۔ سال کے اختتام پراو پی ڈی میں افغانی مریضوں کی تعداد 6836 رہی۔ جبکہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے 397 مریض زیر علاج رہے۔ساتھ ہی 275 افغانی مریضوں کے چھوٹے بڑے آپریشنز کئے گئے۔ سارا سال آئی کے ڈی نے بہترین ایکی ڈیمک سروس جاری رکھیں جبکہ نرسز اور پیرامیڈکس سٹاف کی بہترین تربیت کے لیے 14 انسٹیٹیوٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ ساتھ ہی ہسپتال انتظامیہ نے رینل ٹرانسپلانٹ تربیت کے لیے PKI/PAF ہسپتال اسلام آباد کے ساتھ بھی معاہدہ کیا۔ اپنے ادارے کو مزید بہتر سے بہترین بنانے کے لیے مستقبل کے لیے مزید 15 نئی ڈائلیسس مشین، ہسپتال کے لیے سولر رائزیشن سسٹم اور ماڈیولز آپریشن تھیٹرز کے لئے فنڈز کی درخواست بھی کی گئی ہے۔