ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے ملاقات

ورلڈ بینک کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے، جس کی قیادت پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین کر رہے تھے، بدھ کے روز چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے، جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے اور مستقبل کے اقدامات کو صوبے کے طویل المدتی ترقیاتی وژن سے ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا میں پائیدار ترقی اور جامع اقتصادی نمو کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں