صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت داخلہ مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ امسال داخلہ مہم میں مقرر کردہ 10 لاکھ بچوں کو داخل کروانے کا ہدف ہر صورت مکمل کیا جائے گا، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر طلبہ داخل تفصیلات فراہم کی جائے جس بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ٹارگٹ پورا نہ کیا ہو ان کے خلاف کاروائی ہوگی، داخلہ مہم کے دوران والدین، آئمہ کرام، علاقہ عمائدین، سیاسی راہنماؤں اور صوبہ بھر کے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے ہماری معاونت کریں، ہم نے ہر صورت آؤٹ آف سکول کو کنٹرول کرنا ہے۔ وزیر تعلیم نے یہ بھی عندیہ دیا کہ امسال آؤٹ آف سکول کے لئے محکمہ تعلیم کے لیول پر ڈیٹا کلیکشن کے لیے سروے کیا جائے گا۔ انہوں نے حکام کو یہ بھی ہدایت دی کہ جہاں جہاں اساتذہ کی کمی ہے وہاں پر عارضی بنیادوں پر بذریعہ پیرنٹس ٹیچرز کونسل عارضی اساتذہ تعینات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب 16 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا جس سے اساتذہ کی کمی پوری ہو جائے گی۔ وزیر تعلیم نے ایجوکیشن حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ داخلہ مہم کے دوران طلبہ و طالبات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائے اور ڈیٹا ہر صورت ٹھیک ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داخلہ مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ساتھ منعقدہ آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، ڈی جی ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی، ایم ڈی پی ایس آر اے، ایم ڈی سی ایس ای ایف، ڈائریکٹریس ایجوکیشن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر تعلیم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈراپ آؤٹ اور جن بچوں کی عمر زیادہ ہے ان کو کمیونٹی سکولوں اور اے ایل پی سینٹرز میں داخل کروایا جائے انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ضم اضلاع اور خواتین کے داخلوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم کی عظیم نعمت سے محروم نہ رہے وزیر تعلیم نے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی حکام کو ہدایت کی کہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن کے لئے خصوصی مہم چلائے جائیں تاکہ غیر رجسٹرڈ سکولوں کو بھی رجسٹر کرواکر وہاں کے بچوں کو بھی مین سٹریم میں لایا جائے اور وہ سکول جو کہ عرصہ دراز سے غیر رجسٹرڈ ہیں ان کے لیے ایمینسٹی سکیم متعارف کروایا جائے۔ انہوں نے ای ایم ائی ایس حکام کو ہدایت کی کہ بچوں کی داخلہ ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپلوڈ کردی جائے۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور سیکرٹریٹ لیول پر کمیٹیوں کے قیام کی بھی ہدایت کی جو جاری داحلہ مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشنز آفیسرز کو 4 دنوں کے اندر اپنے اضلاع کا داحلہ ٹارگٹ بھیجنے کی ہدایت کی جبکہ جن جن اضلاع میں انٹرنیٹ کے مسائل آرہے ہیں وہ پیشگی اقدامات کریں جبکہ ضم اضلاع کے مرد و خواتین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز داخلہ مہم اور ڈیٹا اپلوڈ پر خصوصی توجہ دیں۔ وزیر تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو یہ بھی ہدایت دی کہ جن جن اضلاع میں بچوں نے اے ایل پی سینٹرز میں اپنا کورس مکمل کیا ہے ان کو مینسٹریم میں لانے کے لئے سرکاری سکولوں میں داخلے دئیے جائیں۔

مزید پڑھیں