کمشنر آر ٹی ایس کمیشن کا ضلع مالاکنڈ کا ایک روزہ دورہ

تمام سرکاری افسران عوام کو سرکاری خدمات بروقت مہیا کرنے کے پابند ہیں،کمشنر آر ٹی ایس کمیشن ذاکر حسین آفریدی

رائٹ ٹو سروسز کمیشن ذاکر حسین آفریدی نے جمعرات کے روز ضلع مالاکنڈ کا دورہ کیا۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع مالاکنڈ میں متعلقہ ذمہ دار افسران کو آر ٹی ایس قانون کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام سرکاری افسران عوام کو سرکاری خدمات بروقت فراہم کرنے کے پابند ہیں جس کے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر آر ٹی ایس نے اس بات پر مزید بھی زور دیا کہ سرکاری ملازمین عوام کو سرکاری خدمات بروقت فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ خدمات تک عوام کی بروقت رسائی سرکاری اہلکاروں کی زمہ داری ہے، افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے نہ کہ ان پر حکومت کا احسان۔انہوں نے سرکاری افسران کو آر ٹی ایس قانون کے بارے میں پریزنٹیشن بھی دی اور ہدایت کی کہ ہر سرکاری دفتر کے سامنے نوٹیفائیڈ پبلک سروسز کی فہرست واضح طور پر آویزاں کی جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گڈ گورننس صوبائی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے اور اس حوالے سے واضح احکامات بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں