خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے گلکدہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مقامی لوگوں سمیت تاجروں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر پی ٹی آئی مینگورہ سٹی کے نائب صدر حاجی رحمت علی، جنرل سیکرٹری جہانزیب گوگل، چیئرمین ارشد علی اور دیگر بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے، دورہ کے موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے اجتماعی مسائل سے اگاہ کیا صوبائی وزیر نے بعض مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کے مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا اولین ترجیح ہے خیبرپختونخوا کی یکساں ترقی کیلئے وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور نے عوامی ایجنڈا کے تحت ایک بہترین پلان ترتیب دیا ہے جس پر عوامی مسائل کے حل اور ترقی و خوشحالی کی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، عوامی لوگ ہیں اور عوام کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، لوگوں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔