صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

اس قسم کی حرکتوں سے جعلی حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی،مشیر اطلاعات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا جعلی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی جھنڈا جعلی حکومت کے کارندوں نے سازش کے تحت لہرایا ہے اور جعلی حکومت اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں کی ماہر ہے، مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس قسم کی حرکتوں سے جعلی حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورنے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جھنڈا لہرانے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور صوبائی حکومت صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا مسترد کرتی ہے۔

مزید پڑھیں