صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان کا خیبرپختونخوا

صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان کا خیبرپختونخوا کے مویشی پالنے والے حضرات، ہچریوں کے شعبے سے وابستہ افراد سمیت عوام کی فلاح و بہبود اور قانون، میرٹ و انصاف کی بالادستی کیلئے محکمہ لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو میں اہم اقدامات، صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے قائد عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق عوام کی آسان رسائی کیلئے اپنے دفتر پشاور میں کمپلینٹ سیل قائم کر دیا جہاں پر ٹیلیفون اور وٹس ایپ کے ذریعہ ہر قسم کی شکایات وصول ہونے کے بعد اس پر بروقت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ کمپلینٹ سیل کے قیام کا مقصد محکمہ لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو کے کارکردگی میں مزید شفافیت لانا اور اسے صوبے کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کے قابل بنانا ہے۔ اس کمپلینٹ سیل کے فون نمبر 0919210894، یا وٹس ایپ نمبر 03369412414 پر شکایت کنندہ اپنے بہتر سہولیات کے حوالے سے ہر قسم کی شکایت بلا کسی خوف و ڈر کے درج کرا سکتے ہیں۔عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کمپلینٹ سیل خیبرپختونخوا کے ہر ضلعی دفاتر لائیو سٹاک، فیشریز و کوآپریٹیو میں بھی قائم کیا جائے گا جو عوام کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی طور پر قانونی کاروائی کرینگے صوبائی وزیر فضل حکیم خان بذات خود بھی مختلف اوقات میں کمپلینٹ سیل کا دورہ کرکے عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ کرینگے اور عوامی شکایات سنیں گے۔

مزید پڑھیں