خیبر پختونخوا کے وزیربرائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا جائزہ اجلاس

خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ماہانہ وصولیوں اور کارکردگی کے بارے میں جائزہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری محکمہ ایکسائز خالد الیاس، ڈائریکٹر جنرل عبدلعلیم خان اورتمام ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں رواں مالی سال 25-2024 کے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے محصولات، ریکوری اور مقررہ اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائز نے پچھلے سال 24-23 میں 2.9 ارب ریونیو کے مقابلے میں سال 25-24 میں 5.5 ارب ریونیو اکٹھا کیا ہے جو پچھلے سال کے 63 فیصد کے مقابلے میں 115 فیصد بنتا ہے جس پر صوباء وزیر خلیق الرحمان نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر ایکسائز کو تمام ضلعی ایکسائز دفاتر کے مقررہ اہداف اور محصولات کی وصولیوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور محکمہ میں جاری مختلف انتظامی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات سے متعلق پیش رفت سے وزیر ایکسائز کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔جبکہ صوبائی وزیر نیاس عزم کا اعادہ کیا کہ انشائاللہ آنے والے سالوں میں اس سے زیادہ لگن اور محنت سے ریکوری اور ریونیو میں اضافہ کرکے اس صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود میں مزید بہتری لائیں گے۔ وزیر ایکسائز نے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے اور محصولات ریکوری کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے اور کہا کہ صوبہ بھر میں بڑے ٹیکس نادھندان کے خلاف قانون کے مطابق خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے اسی طرح ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں /موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریجنل ڈائریکٹرز ایکسائز اور ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران محکمہ کی کارکردگی اور محاصل وصولی مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں، عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور کسی قسم شکایت کا موقع نا دیا جائے،صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، خلاف ورزی کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل لائی جائیگی۔سیکٹری ایکسائز نے بھی اس حوالے سے اظہار خیال کیا اور کہاکہ لوگوں میں ایکسائز کے حوالے سے تاثر کو درست کرنے سے کارکردگی میں بھی واضح بہتری آسکتی ہے۔ صوباء وزیر نے تاکید کی محنت اور شفافیئت سے ہی ہم اپنے اہداف کو پورا کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ عوام کے لئے ایک معاون مرکز کو فعال کیا جائے تاکہ کسی بھی شہری کی شکایت کی صورت میں اس کا سدباب کیا جا سکے۔ یونیورسل نمبر پلیٹ کے حولے سے عوام میں آگاھی مہم کو تیز کیا جائیگا تاکہ لوگ اس سے فائدہ لے سکیں۔ اس کے علاوہ برقی گاڑیوں کے حوالے سے بھی ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا جائیگااورریونیو کے اہداف کو مزید بڑھایا جائیگا تاکہ صوبے کی آمدن میں اضافہ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں