خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کواپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ

خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کواپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے امن کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، ہماری آنے والی نسلوں نے یہاں رہنا ہے،امن ہوگا تو ہی زندگی آگے بڑھے گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بہترین حکمت عملی کے باعث پختون جرگہ کا پرامن انعقاد ممکن ہوا، جرگہ کے آئینی و قانونی مطالبات کو پورا کرنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اُٹھائے جائیں گے، ہمارا جینا مرنا خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے ہے، کسی بھی حالت میں عوام کو تنہا اور بے آسرا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ وہ گزشتہ روز اپنے حجرے میں مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی محرومیوں کا آزالہ کیا جائے اور اُن میں پائے جانے والے احساس محرومی کو ختم کیا جائے تب ہی وہ ملک کے آئین اور قانون کے مطابق زندگی بسر کرسکیں گے، انہوں نے کہا کہ جرگے کی جانب سے آئینی و قانونی مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس میں ہم اُن کے ساتھ ہیں، خیبرپختونخوا کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے، ہم اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے پرامن خیبرپختونخوا کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں