خیبرپختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملک بھر کی طرح جشن آزادی شاندار اور پرجوش طریقے سے ریسکیو 1122 سیدو شریف سوات میں منائی اس پر وقار تقریب کے آغاز میں مہمان خصوصی فضل حکیم خان یوسفزئی، ایم این اے سلیم الرحمن اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد نے پرچم کشائی کی تقریب میں قومی ترانہ کیساتھ ساتھ سلامی بھی پیش کی گئی اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا اس موقع پر فضل حکیم خان نے قوم کو جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں،اس موقع پران شہدا کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں جنہوں نے اس مقدس سرزمین کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے وطن عزیز کی مٹی کی لاج رکھ لی فضل حکیم خان یوسفزئی نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کو عظیم بنانے کے لئے انتھک محنت کرنے کی ضروررت ہے،پاکستان برِصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدو جہد اور بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا ہے جس کی سلامتی اور تعمیر و ترقی اس ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اوراس کی حفاظت کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ہم بانی قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں ایمان، اتحاد اور یقین محکم کے اصولوں پر چلتے ہوئے اپنے ملک کو دنیا کے نقشے پر ایک عظیم، مستحکم اور خوشحال ریاست بنانے کیلئے ہر طرح کی قربانی دیں گے۔